Ishq Ka Jalta Diya Novel by Hifza Javed Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Ishq Ka Jalta Diya by Hifza Javed Age Difference Based, Haveli Based and Cousin Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.

حویلی میں سب عورتیں اکٹھی بیٹھی تھی۔ بی جان اور چھوٹی ماں قیوم کی والدہ رابیل کو گود میں لیئے بیٹھی ہوئی تھی۔ باری باری دونوں اسے پیار کرتی۔ زینت بیگم جو روبی کو اس وقت کمرے سے باہر لائی تھی اس محبت کے نظارے پر جل بھن گئی۔ ان کے نزدیک رابیل کمی ذات تھی جسے نجانے کیوں ان کی بھائی نے اس حویلی میں جگہ دے دی تھی۔

ہائے ہائے بھابھی اب اتنا بھی پیار نہ جتائو۔نجانے کس کا گندا خون ہے اس کے اندر۔

زینت بیگم اپنی زبان کے جوہر دیکھانے لگی۔ بی جان خاموشی سے نند کی باتیں سن رہی تھی۔

زینت اب ایسا نہ کہو۔ یہ بچی بہت پیاری ہے اور اس کی ماں کی شادی کا ہم سب کو معلوم ہے۔ بس کیا کریں کبھی کبھی بچوں کی قسمت میں ماں باپ کا پیار نہیں ہوتا۔ اپنی نائلہ بڑی ہی سلجھی ہوئی ہے بہت اچھے سے خیال رکھ رہی ہے اس کا اپنے بچوں سے زیادہ ۔

ہائے رہنے ہی دو چھوٹی بھابھی تم اگر اتنی اس کی ماں اچھی ہوتی تو یہ پرائے گھر نہ پل رہی ہوتی۔

زینت بیگم بی جان کی گود میں سوئی ہوئی رابیل کو دیکھ کر نحوست سے بولی۔

پھوپھی معاف کیجیئے گا میں ہرگز آپ کو اجازت نہیں دوں گی رابیل کو برا بھلا کہنے کی۔میرے شوہر نے بڑے مان سے اسے بیٹی مانا ہے اس کی عزت ہماری عزت ہے اب۔

نائلہ بی جان کے پاس آئی اور ان کے ہاتھ سے رابیل کو لیتے ہوئے بولی۔

تو بس ہی کر بہو ایک شوہر نہ سنبھال سکی تو۔
پھوپھو مجھ سے بہت عرصہ پہلے قیوم گل لالہ کو پسند کرتے تھے میں ان کی زندگی میں بعد میں آئی ہوں۔ ویسے بھی قیوم نے مجھ سے شادی کے بعد اس سےکوئی رابطہ نہیں رکھا آپ انہیں برا بھلا مت کہیں۔ بی جان میں رابیل کو کمرے میں چھوڑ آئوں۔

ہائے بڑی بھابھی بہت زبان چلتی ہے اس بہو کی ذرا سنبھال رکھو کل کوئی مسئلہ نہ کر دے ۔

زینت بیگم نائلہ کے انداز دیکھ کر غصے میں آگئی۔اس حویلی میں یہ اپنا راج چاہتی تھی جو سب کی موجودگی میں ممکن نہ تھا۔

Post a Comment

0 Comments