Do Dil by Amna Mehmood Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Do Dil by Amna Mehmood Uni Based, Feudel Based and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books Download.

تم خود کو کیا سمجھتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ مجھے تم سے محبت ہے۔ اس نے چیخ کر کہا

ہو گی۔۔۔۔۔ وہ شانے اچکا کر جانے لگا

ہو گی سے کیا مطلب۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

مجھے تم سے محبت ہے. وہ اُس کا گریبان پکڑ کر چلائی۔۔

اور زور سے چلاؤ اتنے زور سے کے سارا گاؤں سنے پھر میں یقین کروں گا۔۔۔۔۔ اس نے اپنا گریبان چھڑاتے ہوئے نرمی سے طنز کیا جس پر وہ بجھ سی گئی

کیوں کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ختم ہو گئی محبت ۔۔۔۔۔؟؟؟

وہ اس کا جھکا سر دیکھ کر ہنسا

بی بی یہ محبت تمہارے بس کی بات نہیں۔۔ محبت چھپ چھپ کر نہیں ہوتی۔

یہ جو تم مجھ سے کرتی ہو نا چوری چھپے۔۔ یہ گناہ ہے گناہ جسے تم محبت کہتی ہو۔

اور معذرت میں اس گناہ میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکتا۔۔ وہ جانے کے لیے پلٹا

جس دن سب کے سامنے مجھ سے محبت کا اقرار کر سکو اس دن آنا۔ میں چٹان کی طرح تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ مگر یوں چوری چھپے نہیں۔

سنو ہمارے خاندان میں باہر شادی کا رواج نہیں۔ میں مجبور ہوں۔ وہ مدھم آواز میں بولی جیسے خود سے بھی شرمندہ ہو۔۔۔

حیرت ہے آپ کے خاندان میں باہر شادی کرنے کی اجازت نہیں مگر مُحبت کی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟

میں آپ کی بہادری کی داد دیتا ہوں۔ اس نے تالی بجائی اور طنزاً مسکراتا ہوا چل پڑا۔

فرق تھا ہم دونوں کی مُحبت میں، مُجھے اُس سے ہی تھی اور اُسے مُجھ سے بھی تھی!۔

وہ اس کی پشت کو دھندلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے سوچنے لگی۔

Post a Comment

0 Comments