Regzaar Sadaf Adnan Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Regzaar by Sadaf Adnan Based on Society Difference Issues and Human Behavior Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank web available in Pdf.

آجا میری رانی جب بلایا ہے تو نخرے کیسے؟؟ میں تو تجھے مان دے رہا تھا ملکہ بنا کے لے جا رہا تھا پر ایسے تو ایسے صحیح" وہ اپنے پیلے پیلے دانت نکالتے ہوئے بولا 

حسینہ کی آواز خوف و دہشت سے بند ہو چکی تھی وہ چیخنا چاہتی تھی لیکن اس کے منہ سے آواز ہی نا نکلی۔۔

شکیل نے جیب سے پانچ ہزار کا نوٹ نکال کے میز پہ رکھا اور اس کے قریب آنے لگا۔۔۔

حسینہ نے خوف سے آنکھیں بند کرلیں۔ یکلخت شکیل کی چیخ بلند ہوئی۔۔

اس نے آنکھیں کھول کے دیکھا تو جمال اس خبیث کی درگت بنا رہا تھا۔۔

تیری اتنی ہمت ؟؟ میرے گھر تک تو پہنچا تو پہنچا کیسے؟؟ وہ اس کو پیٹتے ہوئے اس سے سوال بھی کررہا تھا۔۔

مجھ سے کیا پوچھتے ہو اپنی بیوی سے پوچھو اس نے ہی یہاں کا پتہ بھیج کے مجھے بلوایا" وہ پھٹے ہوئے ہونٹ سے خون صاف کرتے ہوئے بولا۔۔

حسینہ کے اوپر تو یہ الزام سن کر آسمان ہی ٹوٹ پڑا۔۔

یہ۔۔۔ جھوٹ۔۔ بول رہا۔۔۔ ہے"وہ ہکلاتے ہوئے بولی۔۔

نکل یہاں سے ورنہ پولیس کو بلواتا ہوں 
جمال نے اسے ایک لات رسید کرتے ہوئے باہر نکالا ۔۔

میرے پیسے تو دو۔ پانچ ہزار لیتی ہے اس نے یہ ہی کہا تھا" وہ اپنے پیسوں کی طرف چھپٹا 

حسینہ سے ضبط کی طنابیں ہاتھ سے چھوٹ گئیں اس قدر گھناؤنے الزام اس کے سر رکھ دیئے گئے تھے۔۔

وہ وہیں زمین پہ بیٹھتی چلی گئی اور اپنا منہ گھٹنوں میں چھپائے رونے لگی ۔۔۔

جمال نے اس پہ ایک نظر ڈالی اور گھر سے باہر نکل گیا۔۔۔

وہ جو سوچ رہی تھی کہ وہ اسے دلاسہ دے گا اسے سنبھال لے گا لیکن اس کی خاموشی سے اسے خوف آنے لگا ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments