Online Urdu Novel Chura Liya Hai Dil Ko Jo Tum Ne by TS Writes Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
کیسے اُلّو کے پٹھوں کی طرح سو رہا ہے میری زندگی حرام کر کے،، اُس نے عکش کو سویا دیکھ ہلکی آواز میں کہا،، پر وہ انجان کہاں واقف تھی کہ عکش کوئی عام انسان نہیں وہ ایک آرمی میجر ہے
وہ خاموشی سے پڑا اُسکی ہر کارروائی دیکھتا رہا
عکش اسکی حرکت دیکھ مسکرایا اسکے ہاتھ تو جیسے عروہ کہ کمزوری لگ گئ تھی
روکو
عروہ کمرے کا دروازہ کھول باہر جانے لگی تھی کہ اُس نے پیچھے سے پُکارا
اُسکی آواز پر عروہ کا دل ٹرین کی سپیڈ کی طرح تیز دھڑکا تھا،،،، اپنی دھڑکنوں کو تھپکتی وہ پیچھے مڑی
کہو ۔۔۔
اُس نے انتہائی لاپرواہ انداز میں کہا
پہلی بات کہو نہیں کہیں بولو گی تُم اب سے مجھے
شوہر کی عزت بھی ہوتی ہے کوئی،،، سنجیدگی سے بولتا آخر میں مسکرایا تھا
دوسری بات،،، اُسکی پہلی بات کو اگنور کرتی وہ اپنے ناخنوں پر پُھوک مارتی شانِ استغنا سے بولی
اور دوسری بات یہ کہ ویسے تو تم نے اپنی منہ دیکھائی خود ہی کر لی تھی،، پر میرا دل بہت بڑا ہے اس لئے تُمہیں معاف کیا میں نے
وہاں سامنے باکس میں تمہاری منہ دیکھائی پڑی ہے دیکھ لو
0 Comments
Thanks for feedback