Urdu Novel Bank – Urdu Novels & Stories
اردو ناول کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو ناول بینک، جہاں آپ کو بہترین اور معیاری زبردست ناول، کہانیاں اور افسانے مکمل پی ڈی ایف کی صورت میں بالکل مفت دستیاب ہیں۔ اردو ناول کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو ناول بینک، جہاں آپ کو بہترین اور معیاری زبردست ناول، کہانیاں اور افسانے مکمل پی ڈی ایف کی صورت میں بالکل مفت دستیاب ہیں۔

Ishqbaaz Novel by Momina Malik Last Episode Part 03


Online Urdu Novel Ishqbaaz by Momina Malik Last Episode Part 03 Downloadable Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Posted on Novel Bank.

تمہارے نکاح میں آنے کے بعد ہی تمہارے ہر رشتے سے میرا رشتہ جڑ گیا تھا، میں جانتی ہوں میری کم عقلی نے دیر لگائی ہے لیکن اب سمجھ چکی ہوں تو میری ذات کی نفی کرنے کا تمہیں یا کسی کو کوئی حق نہیں، تم اس کے بھائی ہو تو میں بھابھی ہوں اس کے متعلق ہر معاملے میں ہم دونوں کی آراء کا یکتا ہونا ضروری ہے مسٹر زارم مراد خان اور تم مجھے سائیڈ میں نہیں لگا سکتے۔۔۔۔۔۔۔
وہ اس کا گریبان جھٹک کر غرائی تھی اور اسکے ساتھ بہت فاصلے پر بیٹھ کر سر ہاتھوں میں دے لیا۔ زارم کو بے ساختہ اپنی ہنسی چھپانے کے لیے ہونٹ دبانے پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔

ہوگیا تمہارا بھابھی نامہ پورا۔۔۔۔ 
زارم کے اطمینان نے جلتی پر تیل کا کام کیا تھا۔ وہ فروٹ باکسٹ سے چھری نکال کر اس کے گلے کو آگئی۔۔۔۔۔۔ 

سب کی واہ واہ تم کو اکیلے تو نہیں بٹورنے دوں گی انگریز کہیں کے۔۔۔۔۔
وہ ابھی چنگاڑتی کہ زارم نے بہت اچانک اس کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں کی دسترس میں لیکر اسے بریک لگا دی۔۔۔۔

اِس حملے سے تہذیب کے چھکے چھوٹے تو آنکھیں ابل کر باہر آئیں۔ اسے دور کرنے کو مچلی مگر وہ اس کے بالوں میں ہاتھ پھنسا کر اپنی پکڑ سخت اور عمل میں شدت لاچکا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

© Urdu Novel Bank — All Rights Reserved.