Online Urdu Novel Divoonatam by Jiya Abbasi Horror Based Love Story Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
ہاتھ میں ٹارچ پکڑے، پھولتے تنفس اور تیز قدموں سے آگے بڑھتی وہ اس گھنے خوفناک جنگل سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی تھی۔ گھنے جنگل میں پھیلتا دھواں اور دور سے آتی بھیڑیوں کی آواز نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ ماؤف ہوتے ذہن کے ساتھ وہ آگے بڑھ کر جھاڑیوں کو ہٹاتے ہوئے ایک بار پھر وہیں آ کھڑی ہوئی جہاں
سے چلنا شروع کیا تھا۔
" اُف میرے خدا !! یہ جنگل تو ختم ہی نہیں ہوتا۔"
بےبسی اور خوف کے ملے جلے تاثرات لیے اس نے ٹارچ کی روشنی ارد گرد دوڑائی کہ اچانک عقب سے آتی اپنے نام کی پکار پر وہ یکدم اچھل پڑی۔ ایک فلک شگاف چیخ اس کے حلق سے نکلتی اس خوفناک جنگل کی فضاء میں گونج اٹھی تھی۔ ہاتھ میں پکڑا ٹارچ اچھلنے کے باعث دور جا گرا تھا۔ جبکہ وہ۔۔۔
اندھیری سرد رات اور اس گھنے جنگل میں ارد گرد سے بیگانہ کھڑی وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی۔ جو بلیک پینٹ شرٹ میں ملبوس جیبوں میں ہاتھ ڈالے کھڑا، چہرے پر پراسرار مسکراہٹ سجائے، اپنی آگ رنگ آنکھوں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
" کک۔۔ کون ہو تم؟ "
اس نے ڈرتے ہوئے پوچھا ساتھ ہی ہاتھ بڑھا کر اسے چھونا چاہا مگر پلک جھپکنے کی دیر تھی کہ یکدم وہ غائب۔۔۔
" یہ۔۔۔ یہ کہاں گیا؟ "
اس اندھیرے جنگل میں پھیلتے دھوئیں کو پریشانی اور خوفزدہ نظروں سے دیکھتے ہوئے وہ بڑبڑائی کہ تبھی قریب سے آتی بھیڑے کی آواز نے اس کی بچی کچی ہمت بھی مفقود کر دی۔
"یا اللّه "
بے اختیار اس کے منہ سے نکلا۔ قریب تر ہوتی بھیڑے کی آواز نے جسم کا سارا خون خشک کر دیا تھا۔ وہ ڈرتے ڈرتے پیچھے مڑی ہی تھی کہ تیزی سے چھلانگ لگاتا وہ اس سے پہلے اسے اپنا شکار بناتا کوئی تیزی سے ان کے درمیان آیا تھا۔
0 Comments
Thanks for feedback