Rah e Ishq by R B Writes Novel Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Rah e Ishq by R B Writes Uni Based and Funy Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

اسے آدھے گھنٹے پہلے ہی ہوش آیا تھا اور ہوش میں آتے ہی اسنے خود کو بند کمرے میں پایا اس نے اٹھنے کی کوشش کی مگر اس کا سر بہت بھاری ہو رہا تھا جس کی وجہ سے دوبارہ بیٹھ گئی ۔ تھوڑی دیر بعد کمرے کا دروازہ کھلا تو آنے والے شخص کو دیکھ کر اس کی آنکھیں پھیل گئی
"تم۔۔۔۔ تم مجھے یہاں لاۓ ہو"
ہاں میں لایا ہوں بدر کا انداز پرسکون تھا۔ 
"کیوں لاۓ ہو مجھے یہاں"
 میں تم سے نکاح کرنے والا ہوں تو تیار رہنا۔
 میں تم سے نکاح ہرگز نہیں کروں گی سمجھے۔ 
مجھے تمہارے ساتھ بغیر نکاح کے رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تووووو کیا کہتی ہو۔ بدر نے اس کی طرف جھکتے ہوئے کہا
میں پانچ منٹ میں دوبارہ آؤں گا تب تک تم سوچ لو کہ تمہیں کیا کرنا ہے۔ بدر یہ کہہ کر وہاں سے چلا گیا اور اس کے جاتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ ہر لڑکی کی طرح اسے بھی اپنی عزت عزیز تھی ۔ 
بدر پانچ منٹ بعد کمرے میں آیا اور اس سے پوچھا تو کیا سوچا پھر تم نے۔ 
میں تیار ہوں تم سے نکاح کرنے کے لئے۔
 گڈ اب چلو قاضی صاحب انتظار کر رہے ہیں۔
 اور پھر تھوڑی دیر میں اس کا نکاح ہو گیا۔ نکاح کے بعد وہ اسی کمرے میں چلی گئی اور گھٹنوں میں سر دیۓ رونے لگی۔
مسٹر بدر حسن اب میں تمہاری زندگی برباد کر دوں گی۔ تم نہیں جانتے کہ تمہارا پالا کس لڑکی سے پڑا ہے میں تمہیں اتنا مجبور کر دوں گی کہ تم خود مجھے چھوڑ دو گے

Post a Comment

0 Comments