Professor Shah by Zanoor Novel Episode 01 to 18


Online Urdu Novel Professor Shah by Zanoor Teacher Student Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

" یہ غرور کس بات کا ہے آپ میں ؟۔۔"
وہ اپنی آنکھیں شاہزیب سے ملاتی کمر پر ہاتھ ٹکائے پوچھ رہی تھی۔

میں مانتی ہوں آپ بہت ہینڈسم ہیں ۔۔آپ پر یونیورسٹی کی ساری لڑکیاں فدا ہے۔۔لیکن پھر بھی اس میں غرور کرنے والی کیا بات ہے؟ "۔۔

"تم مانتی ہو میں ہینڈسم ہوں ؟ "
شاہزیب نے حیرانی اور پریشانی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ پوچھا۔

یہ بھی پوچھنے والی بات ہے ؟ میں اندھی نہیں ہوں جو مجھے دکھائی نہیں دیتا۔۔
لیکن خوبصورت میں بھی کم نہیں ساری کلاس کے لڑکے مجھ پر فدا ہیں۔۔
لیکن میں نے تو کبھی غرور نہیں کیا۔۔پھر آپ کو کس بات کا غرور ہے ؟
افرحہ اپنے بال جھٹکتی ایک ادا سے بولی تھی۔

اور پڑھاتے بھی آپ ٹھیک ٹھاک ہی ہیں لیکن یہ غرور کس چیز کا کرتے ہیں۔۔
وہ آج اسے زچ کردینے کے موڈ میں تھی۔شاہزیب نے مٹھیاں بھینچتے اس ٹڈی کو دیکھا تھا جو قد میں اس کے سینے تک بھی نہیں آتی تھی لیکن زبان اپنے قد سے بھی لمبی رکھتی تھی۔

"کیا میں نے پوچھا تم پر کون فدا ہے ؟" 
وہ ایک قدم افرحہ کے قریب بڑھاتا پوچھنے لگا۔۔

"م۔۔می۔۔میں مزاق کر رہی تھی۔۔"
افرحہ ہوش کی دنیا میں لوٹتی بولی تھی۔زبان چلاتے ہوئے اسے یہ خیال نہیں رہا تھا کہ سامنے کھڑا شخص اس کا پروفیسر تھا۔

"ہم دونوں کے بیچ کونسا مزاق ہے ؟"
وہ بھنویں اچکا کر پوچنے لگا۔۔

Post a Comment

0 Comments