Dastaan e Ishq Complete Novel by S T Khan Pdf Download


Online Urdu Novel Dastaan e Ishq by S T Khan After Marriage Based and Forced Marriage Based Social Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

حوریہ کی ماں ایک طوائف تھی۔۔ پروین بیگم(حوریہ کی ماں) کو خود کے امید سے ہونے کا جب پتا چلا تو وہ کوٹھے سے چھپ کے بھاگ گی۔۔ اور ایک چھوٹے سے محلے میں آ کر رہنے لگ گی۔۔ اور لوگوں کے گھر کام کر کے خود کے اور حوریہ کا خرچ چلایا۔۔ شجاع اور حوریہ ایک ہی یونیوورسٹی میں پڑھتے تھے۔۔ اور ایک ہی کلاس کے اسٹوڈنٹ تھے۔۔ نیلی آنکھوں والی اور سب سے الگ رہنے والی اس لڑکی سے محبت ہوگی تھی پر کہ نہیں پا رہا تھا۔۔ ایک دن دوستوں کے اصرار پر شجاع نے جا کر اس سے سب کہ دیا۔۔

میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔۔ شجاع نے خود میں ڈھیروں ہمت جمع کر کے یہ الفاظ ادا کیے۔۔ اپنے نوٹس پہ جھکی حوریہ نے سر اٹھا کر سوالیہ نظروں سے اسکی طرف دیکھا تو وہی پل تھا شجاع جیسے ان نیلے کٹوروں میں ہی کھو گیا۔۔


جی کہیں میں سن رہی ہوں۔۔۔ کچھ دیر حوریہ اسکے بولنے کا انتظار کرتی رہی جب وہ نا بولا تو مجبورا اسے بولنا پڑا۔۔ اور اسکی آواز پر وہ ہوش میں آیا اور خود کو بولنے پر ہمت دلائی۔۔

می۔میں آ۔آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں حوریہ۔۔۔" ایک ہی سانس میں بول گیا۔۔ اور حوریہ حیرانی سے اسے دیکھنے لگی۔۔ پسند تو وہ بھی اسے کرتی تھی پر اپنی حیثیت کو دیکھ کر کبھی بھی اس بارے میں نہیں سوچتی تھی۔۔ 

بات سنیں۔۔" حوریہ اپنی چیزیں سمیٹ کر کلاس کی طرف بڑھ گی بغیر کوئی جواب دیے۔۔ شجاع آواز دیتا رہ گیا۔۔ آنکھیں آنسو سے بھر گی تھی۔۔ یا اللہ یہ امیر غریب کا فرق نا ہوتا تو ہر شخص کو اسکی محبت مل جاتی۔۔ میں چاہ کر بھی اسے ہاں نہیں کہ سکتی۔۔ وہ بہت بڑے گھر سے ہے اگر اسنے مجھے قبول کر بھی لیا تو اسکے گھر والے کبھی قبول نہیں کریں گے۔۔ یہ سب سوچتے ہوۓ وہ کلاس میں داخل ہوئی اور اپنے آنسو بیدردی سے پونچھ ڈالے۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments