Tu Jan Hai by Kaniz Fatima Novel Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Tu Jan Hai by Kaniz Fatima Cousin Marriage Based, Caring Hero Based and Innocent Heroine Based Social Romantic Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Novel Posted on Novel Bank.

"کہاں جا رہی ہو تم؟"
حور اپنا ہینڈ بیگ سنبھالے باہر کی جانب بڑھ رہی تھی جب سیڑھیوں سے اترتے حمزہ نے حور کی تیاری دیکھ اُس سے پوچھا۔
"میں کہیں بھی جاؤں۔۔۔۔آپ کو کیا؟"
حور نے بد تمیزی سے کہا۔
"یہ تم کس انداز میں بات کر رہی ہو مجھ سے؟"
حمزہ نے سیڑھیاں عبور کر اُس کے سامنے آ کر پوچھا۔
"مجھے آپ سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔۔"
حور کہتی باہر جانے لگی۔
"میں نے پوچھا کہاں جا رہی ہو تم؟"
حمزہ کو حور کا انداز تو بُرا لگا ہی تھا ساتھ اُس کا یہ نا بتانا کہ وہ کہاں جا رہی ہے اور بُرا لگا تھا۔
"آپ مجھے تکلیف پہونچا رہے ہیں۔۔۔"
حور نے اپنی کلائی حمزہ کے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا۔
حمزہ کی گرفت واقعی سخت ہو گئی تھی اس وجہ سے حور کی آنکھوں میں نمی حمزہ دیکھ چکا تھا۔
حمزہ نے فوراً حور کی کلائی چھوڑ دی۔
"حور۔۔۔۔"
حمزہ نے جیسے ہی حور کی کلائی پر گرفت ڈھیلی کی وہ باہر کی جانب بڑھی۔
حمزہ اُسے آواز دیتا اُس کے پیچھے تھا۔۔
"حمزہ ہماری بات سنو۔۔۔۔۔"
حمزہ جو حور کے پیچھے جا رہا تھا بی جان کی آواز پر رُک کر اُنہیں دیکھنے لگا۔
"کیا بات ہے بی جان؟"
حمزہ نے وہیں سے پوچھا۔
"ہمارے کمرے میں آؤ۔۔۔۔۔۔۔"
بی جان کہتی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی۔
حمزہ نے بے بسی سے حور کو ڈرائیور کے ساتھ کار میں جاتا دیکھا اور بی جان کے کمرے میں چلا آیا۔





Post a Comment

0 Comments