Online Urdu Novel Hum Deewany by Areeba Khan Naughty Heroine Based and Rude Hero Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Urdu Novel Posted on Novel Bank.
ماہ میرا لیپ ٹاپ واپس کرو احد ماہ احد ماہ کے پیچھے بھاگتے ہوئے بولا
نہیں دوں گی جب تک میرا کام نہیں ہو جاتا نہیں دوں گی ماہ احد کو چڑاتے ہوئے بولی
تمہارے تو جن بھی دیں گے احد اس کی طرف کشن پھینکتے ہوئے بولا
ہاں تو میرے جن سے لے لو میں تو نہیں دینے والی_ماہ نے اس کو غصہ دلاتے ہوئے کہا
امی آپ کیا دیکھ کر ہنس رہی ہیں اس کو کہیں میرا لیپ ٹوپ واپس کرے میری ضروری میل آنی ہے..احد نے اپنی آمی کو کہاجو لاؤنچ میں دھنیا کے پتے چن رہیں تھی اور ساتھ میں ماہ اور احد کی باتوں پر ہنس رہیں تھیں جو کب سے لگے ہوئے تھے...
آخر احد تھک ہار کر صوفے پر بیٹھ گیا...
اچھا ٹھیک ہے پہلے تم کام کر لو پھر میں کر لوں گا
یہ ہوئی نا بات_ یہ کہتے ہی ماہ صوفے پر اس کے ساتھ بیٹھ گئی
اس کے بیٹھتے ہی احد نے اس سے لیپ ٹوپ کھینچ لیا اور اس کا بازو بھی پیچھے کو موڑ دیا جس سے ماہ کی چیخ بلند ہوئی
ماہ کی بچی پہلے سوری بولو اور پھر نکلو یہاں سے.... احد اس کے بازو پر دباؤ ڈالتے ہوئے بولا
ائیییییییییی تائی امی بچائیں مجھے اس جن سے... ماہ کراہتے ہوئے بولی
چھوڑ دو بچی کو احد بازو ٹوٹ جائے گا....تائی امی فکرمند ہوتے ہوئے کہا
امی آپ اسے بھی کچھ سمجھائیں ہر وقت تنگ کرتی ہے اور پھر آپ کو شکایتیں لگاتی ہے....احد اس کا بازو چھوڑتے ہوئے بولا
جنگلی بازو ٹوٹ جاتا تو ماہ اپنے بازوں سہلاتے ہوئے بولی
اچھا ہوتا کچھ تمہیں سکون تو آتا احد سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بولا....اور کمرے میں چلا گیا_
بیٹا نہ تنگ کیا کرو اسے پتا تو ہے ناراض ہو جاتا ہے تائی امی ماہ کو سمجھاتے ہوئے بولیں
نہیں ہوتے ناراض تائ امی أپ فکر نہ کرے ابھی جب انٹرنیٹ نہیں چلے گا تو پھر بھاگے بھاگے آۓ گے مجھ سے لڑنے ماہ تائ امی کو پیچھے سے ہگ کرتے ہوۓ بولی
اچھا تم دونوں جانو
0 Comments
Thanks for feedback