Online Urdu Novel Dil Ka Darya by Samreen Shah Social Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank web.
رونے سے میں نرم نہیں پڑ جاوں گا اس لیے اپنے کپڑے بدلو اور جاو یہاں سے میری طرف سے تمھیں پولیس سٹیشن میں عمر قید ہوجائیں یا پھانسی ہو جائے آئی ڈونٹ کیر بہت کر لے تم جیسے چوروں کی مدد ۔
صحیح کہہ رہے ہو مجھے اس درندہ صفت دُنیا میں رہنا ہی نہیں چاہیے اس سے ہزار گناہ محفوظ میں پولیس سٹیشن یا قبر میں رہو گی جہاں نہ ڈر ہوگا نہ فکر ہوگی بس آپ آزاد نہیں ہوگے اگر یہ آزادی رشتے احساس میری عزت نگل لیتی ہے تو بھاڑ میں جائے ایسی دُنیا ایسی آزادی۔
اس کے لہجے میں گہرا کرب تھا اور چہرے بالکل سپاٹ
معید کو ایک دم کچھ ہوا یہ کیا کہہ رہی ہے ۔
اور مجھے پولیس اس بات پہ پکڑ رہی ہے کیونکہ میں نے کچھ الیگل کام کیے ہیں جو مجھ جیسی بیوقوف ذہن کو خود نہیں معلوم تھے اور جب معلوم ہوئے تو یہاں سے بھاگ آئی تھی مجھ خود سے گھن ہورہی تھی کے زارا تم ایسے کام کرسکتی ہو خیر آپ کے کپڑے آپ کو واپس کرتی ہو تب تک آپ پولیس کو کال کریں ۔
وہ جانے لگی جب معید نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روکا اس نے ہاتھ نکالنا چاہا لیکن معید نے گرفت مضبوط کر لی۔
0 Comments
Thanks for feedback