Online Urdu Novel Sacha Ishq by Aqsa Kanwal. Cousin Based, Joint Family Based, Rape Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
اس میں بنیادی طور پر دو لڑکے اور دو لڑکیوں کی کہانی ہے۔ایک ریپ زدہ لڑکی ہے جسکی اسکے اپنے رشتے ہی دولت ہتھیانے کے چکر میں اسکی زندگی برباد کرتے ہیں اور اسکی عزت خراب کردیتے ہیں۔اسے اپنانے والا مرد ایک نہایت سلجھا ہوا لڑکا ہوتا ہے جو معاشرے کی باتوں کی پروا کیۓ بغیر کے وہ داغ دار لڑکی ہے اسے اپناتا ہے مرد کا ایک طرح سے مثبت پہلو دیکھایا گیا ہے کے مرد اگر ہمت کرے کچھ اچھا کرنے کی تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔
دوسری لڑکی اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اپنے ہی ہاتھوں اپنی عزت خراب کرتی ہے وہ ضد کے چکر میں گھر والوں کے خلاف جاکر بوڑھے کے ہاتھوں دھوکا کھاتی ہے لیکن بعد میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوجاتا ہے۔اس لیۓ جس سے اسکا نکاح ہوا ہوتا ہے اسے جب پتا چلتا ہے میری منکوحہ کو اپنی غلطی پر شرمندگی ہے وہ بھی اسے اپنالیتا ہے اس طرح دو گھر اجڑنے سے بچ جاتے ہیں۔مرد اگر اپنا مثبت رویہ پیش کرے معاشرے میں تو بہت سی زندگیاں بھی بچ جاتی ہے اور بہت سے گھر بھی اجڑنے سے بچ جاتے ہیں اگر مرد اپنی انا ضد کو ایک سائیڈ پر رکھ دے۔دوسرا لڑکیوں کو بھی ہمت والی ہونا چاہیۓ اگر انکے ساتھ کچھ برا ہورہا ہے یا اپنے ساتھ کچھ برا کر لیا ہے اس نے خود اور بعد میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے تو معاشرے میں مووآن کیسے کرنا ہے۔کیونکہ زندگی رکتی نہیں زندگی مسلسل چلنے کانام ہے اتار چڑھاؤ آتے ہی رہتے ہیں زندگی میں۔بس ہمیں تھوڑی سی ہمت اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
0 Comments
Thanks for feedback