Bus Ulfat Si Ho Gai Hai by Mahira Zainab Khan Novel Complete Pdf


Bus Ulfat Si Ho Gai Hai Online Urdu Novel by Mahira Zainab Khan Social Romantic Based Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.

مطلب کے جس شادی کو اٹینڈ کرنے ہم اتنی دور سے آئیں ہیں ۔۔تم لوگ اسی شادی میں پھڈا ڈلوا کر لڑکی کو بھگانے آئے ہو ؟

ساری داستان سننے کے بعد اس نے انگلی سے گال کجھاتے ہوئے پر سوچ انداز میں ان چاروں پر نگاہ ڈالتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا 

استغفراللہ ۔۔کیا بات کر رہے ہو حیدر بھائی؟ لڑکی کو بھگانے کی غلطی کی تو اس کے چاروں بھائی پشتو میں گالیاں دیتے ہوئے ہتھوڑا اٹھائے ہمارے پیچھے پیچھے ہی بھاگے آئیں گے  

سمیر نے بدک کر کہا ۔

"یہ تو کافی گھمبیر مسئلہ ہو گیا ہے ۔۔" 

ریاض نے مسکراہٹ دباتے ہوئے حیدر کو دیکھ کر کہا جو نجانے کیا سوچ رہا تھا۔

واقعی میں ۔۔اس دفعہ سچویشن مختلف ہے پہلے تو صرف ایک عدد ابرار تھا جسے آرام سے اس کے گھر سے اٹھالائے تھے ۔۔لیکن یہاں تعداد تھوڑی زیادہ ہے ۔۔چاروں بھائیوں کو اٹھانا مشکل ہے ۔۔وہ بھی اس صورت میں کے ان کا ہلاکوں خان کی نسل سے پرانا یارانا ہو  

"چاروں بھائیوں کو اٹھا کر کیا کرنا ہے ؟"

حماز نے حیرانگی سے تیمور سے پوچھا ۔

وہ سیکریٹ ہے ۔۔ابھی یہ سوچنا ضروری ہے کے کچھ ایسا کام ہو جائے کے لڑکی کے گھر والے خود ہی شادی سے انکار کر دیں ۔اگر ادھر سے انکار ہوا تو ممکن یے کے ذیشان بھائی کا وجود ہی غائب ہو جائے 

"ویسے یہ بتاو لڑکی راضی ہے یا نہیں؟" 

حیدر نے مشکوک انداز میں حماز کو دیکھتے ہوئے پوچھا 

لڑکی سے ابھی تک ملاقات ہی کہاں ہوئی ہے۔اسے تو معلوم ہی نہیں کے میں یہاں آیا ہوں 

اس نے افسردگی سے کہآ

چلو تو پھر پہلے ملاقات کی تیاری کرتے ہیں ۔۔اس کے بعد آگے کا سوچیں گے


Or

Post a Comment

0 Comments