Rehnuma e dil by Ume Omama Pdf Novel based on After Marriage, Police Officer Hero, Strong Heroine, Teacher Student based and Cousin Marriage based Novel Downloadable in Pdf Format.
Online Read Novel Rehnuma e Dil written by Ume Omama best urdu novel Complete Pdf Posted on Urdu Novel Bank website.
Ume Omama also written famous urdu novels by name Rooh e Mehram Pdf Novel, Ishq e Mehram Novel in Pdf and Obsession by Ume Omama Novel Download Pdf.
مجھ پر اتنے احسان کررہے ہیں تو ایک اور کردیں میرے لیے رہنے کی جگہ ڈھونڈ دیجیے، میں واپس اس گھر میں نہیں جانا چاہتی جہاں سے مجھے الزام لگا کر نکالا گیا تھا۔
کہو تو ان لوگوں پر کیس کردوں۔ اسکے کہنے پر دعا نے جلدی سے اپنا سر نفی میں ہلایا۔
"نہیں"
کیوں؟ انہوں نے تمہیں گھر سے نکال دیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے ہر اس برے کام کی جو انہوں نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔
وہ چاہے جیسے بھی ہیں انہوں نے مجھے پالا ہے، میں انکے ساتھ کچھ برا نہیں کرسکتی۔ اسکے کہنے پر مشارب نے اپنے کندھے اچکائے۔
دیکھو دعا۔
میرا نام دعا نہیں ہے۔ مشارب کے کہنے پر اس نے جلدی سے کہا جس پر اس نے اپنی بھنویں اچکا کر اسے دیکھا۔
تو کیا میں نے کل دعا حیدر غلط سنا تھا۔ اسکے کہنے پر دعا نے جلدی سے اپنا سر نفی میں ہلایا، پتہ نہیں اس بندے کی سیاہ آنکھوں میں کیا مسلہ تھا جو اچھے خاصے بندے کو کنفیوز کردیتا تھا۔
مطلب میرا نام دعا ہے لیکن سب مجھے دیا بلاتے ہیں۔
تو تم چاہتی ہو میں بھی تمہیں دیا بلاؤں۔
نہیں آپ دعا بلا لیں۔ اسے ایسا لگ رہا تھا اسکا سانس رک رہا ہو اور اگر یہ بندہ تھوڑی دیر تک اسی طرح مزید سوال کرتا رہتا تو شاید واقعی میں اسکا سانس بند ہو جاتا۔
&
0 Comments
Thanks for feedback