Deewana Pan by Gull Writes Novel Complete Pdf


Deewana Pan by Gull Writes Complete Pdf Novel based on Revenge and Romantic Novel Downloadable in Pdf Format.

Deewana Pan Novel Online Read and download free pdf novel complete Posted on Urdu Novel Bank.

انکا فیصلہ پتھر پر لکیر ہوتا ہے ساریہ۔۔ تم نے دیکھا نہیں ہر آرٹیکل میں انکی صرف ایک ہی اولاد کے بارے میں لکھا گیا ہے میرا تو کہیں ذکر بھی نہیں۔ افسردگی سے مسکراتے وہ آنکھوں کو جھپکنے لگی جبکہ انکو دیکھ ساریہ لاشاری شک میں مبتلا ہوئی تھی۔

چھوڑو۔۔ یہ بتاؤ کتنے بھانجا بھانجی ہیں میرے۔ ماحول میں چھائی افسردگی کو ختم کرنے کو انہوں نے موضوعِ گفتگو ہی بدل دیا۔

مم۔میری دو بیٹیاں تھی ساری۔۔ مگر۔۔ انکی آنکھیں پھر سے بھیگی تو ساریہ نے ناسمجھی سے انہیں دیکھا۔ اندر ہی اندر انہیں اپنے خدشے کا صحیح ہوجانے کا خوف بھی محسوس ہورہا تھا۔

مگر۔۔ کیا ہوا۔ ڈرتے ڈرتے وہ پوچھ بیٹھی۔

میں پریگنینٹ تھی۔ ساریہ سفیان نے بابا جان کے غصے کی وجہ اس ننھی سی جان کو بنایا حالانکہ قصور تو ہمارا تھا نا۔ اسکے پیدا ہوتے ہی اسکے کہنے پر میں نے اپنی بیٹی کو کہیں چھوڑ دیا۔ اسکی بات سن جہاں ساریہ لاشاری کا دل لرزا وہی انہیں لگا انکا خدشہ درست ثابت ہوچکا ہے۔ ایشل سرمد لاشاری نہیں تھی ایشل۔۔ ایشل سفیان تھی۔


&

Post a Comment

0 Comments