Talash Hai Humdard Ki by Ismah Qureshi.
Complete Online Urdu Novel in Pdf Talash Hai Humdard Ki by Ismah Qureshi Pdf Novel based on Contract Marriage, Cousin based, Siblings Hate based, After Marriage Love Story, Joint Family Based, Caring Hero and Innocent Heroine Based Urdu Romantic Novel.
Talash Hai Humdard Ki Complete Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novels Online Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.
Ismah Qureshi best urdu novel Talash Hai Humdard Ki download pdf and Famous Urdu Novels Read in Pdf Format.
شاہ زر صاحب کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ بڑا بیٹا شاہ میر سلطان جن کی شادی ان کی چچا زاد سے ہوئی تھی۔ ان کے دو ہی بچے تھے بیٹا شاہ زیب سلطان اور بیٹی تہزیب سلطان۔
شاہزیب سلطان نے حال ہی میں اپنی پڑھائی مکمل کی تھی اور آفس جوائن کیا تھا۔ وہ سنجیدہ اور حساس طبیعت کا مالک تھا، اپنے کام سے کام رکھنے والا۔
تہزیب سلطان نے ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد تھرڈ ایئر میں داخلہ لیا تھا۔ مکمل کرنے کا مطلب یہاں پر رو رو کر پاس کر نا ہے۔ کیوں کے اسے پڑھائی سے چڑ تھی۔ اس کے مزاج میں سنجیدگی کا عنصر بہت کم پایا جاتا تھا۔
لیکن اس کے باوجود وہ سب کا خیال رکھتی تھی۔
دوسرے نمبر پر شاہ ویز سلطان تھے جن کی شادی ان کی خالہ زاد کے ساتھ ہوئی تھی ان کا ایک ہی بیٹا تھا۔ زاویار سلطان، جس طرح اس کا نام گھر میں سب سے جدا تھا اسی طرح مزاج بھی باقی گھر کے مردوں سے مختلف تھا۔بیک وقت سنجیدگی، ملنسار اور حساس طبیعت کا مالک، اس کی ایک ہی سب سے بڑی چڑ تھی کہ اس کا نام سب سے الگ کیوں ہے۔
وہ ایم بی اے کے سیکنڈ لاسٹ ایئر میں تھا۔ اس کا نکاح بچپن میں ہی اس کی تایا زاد یعنی تہزیب سلطان سے ہو چکا تھا۔ رخصتی تہزیب کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہونا تھی۔ بقول زاویار کے وہ دن کبھی نہیں آ نے والا تھا کیونکہ تہزیب پڑھائی میں بہت بری تھی۔
تیسرے نمبر پر ان کی بیٹی ماہرہ تھیں ان کی شادی ان کے چچا زاد سے ہوئی تھی لیکن عبیرہ کی پیدائش کے پانچ سال بعد ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا تو شاہزر صاحب نے انہیں اپنے پاس بلالیا۔
عبیرہ ایک آزاد خیال لڑکی تھی۔ شاہزر صاحب بچپن میں ہی اس کا نکاح شاہزیب سے کروانا چاہتے تھے لیکن ماہرہ بیگم نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
وجہ عبیرہ کی ضد تھی وہ پڑھنا چاہتی تھی نا کہ شادی کر نا چاہتی تھی۔ ابھی وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے آئی تھی کہ گھر میں اس کی شادی کی باتیں ہونا شروع ہو گئیں۔ جس کے جواب میں اس نے شاہزیب کی ذات کا مزاق بنا کر رکھ دیا۔
Or
0 Comments
Thanks for feedback