Mohabbat Khamosh Si by Musfira Sheikh Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Mohabbat Khamosh Si written by Musfira Sheikh Pdf Novel based on Cross Marriage (Watta Satta) and Family Based Free Download Urdu Novels and Urdu Novels Online Reading. Free Pdf Download Urdu Novels Complete Posted on Novel Bank.

اماں آپ سمجھ کیوں نہیں رہی مجھے نہیں کرنی یہ شادی۔۔ آپ وارث کی خوشی کے لیئے میری خوشیوں کی قربانی دے رہی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہے ان کو وہ خود کچھ نہیں کرتے انکا پورا کنٹرول پھوپھو کے ہاتھ میں ہے۔

پھوپھو بولیں یہ کرلو وہ تیار ہوجاتے۔ پھوپھو کہتی بیٹھ جاو وہ بیٹھ جاتے۔ وہ انسان نہیں کٹھ پتلی ہیں جسکا کنٹرول پھوپھو کے ہاتھ میں ہیں۔

وہ جھنجلاتی جلے پیر کی بلی کی طرح ادھر ادھر ہوتے جازم کی خصوصیات گنوا رہی تھی۔ جبکہ اسکی ماں منہ کھولے اُسے تک رہی تھی کہ یہ ان کی فرمانبردار خاموش معاملہ فہم بیٹی تھی جو ابھی جوالہ مکھی کا روپ دھارے کھڑی تھی۔

پر بیٹا ان کی ایک ہی شرط ہے اگر وارث کی شادی ازلفہ سے کرنی ہے تو جازم کی شادی زونی سے کرنی ہوگی۔ اسکی ماں پریشانی سے بولیں۔

اماں یہ شادی نہیں ان کو مفت کی نوکرانی چاہیے تاکہ بیٹا دوسرے ملک کمائے اور اسکی بیوی نوکرانی کی طرح انکے گھر میں کام کرتی رہے۔ بس آپ منع کردیں، ہم وارث کی شادی بھی نہیں کرتے۔ وہ زچ ہوتی بولی۔

اگر میری شادی ازفی سے نہیں ہوئی تو میں گھر ہی چھوڑ دوگا۔ وارث نجانے کب آیا مگر اسکے جذباتی وار نے اسکی ماں کو اندر تک ہلا ڈالا تھا۔


Post a Comment

0 Comments