Ek Piyar Kahani by Muntaha Hasan Novel Complete Free Pdf Download

Ek Piyar Kahani by Muntaha Hasan

Ek Piyar Kahani by Muntaha Hasan.

Complete Online Urdu Novel in Pdf Ek Piyar Kahani written by Muntaha Hasan Pdf Novel based on Strong Heroine, Second Marriage and Cousin Marriage Based Free Urdu Novels Download.

Urdu Novels Online Reading in Mobile Free Pdf Download Complete Pdf Novel Ek Piyar Kahani Posted on Novel Bank.

میں تمہاری کوئی ملازمہ نہیں ہوں جو جتنا پوچھو گے اتنا جواب ملے گا۔ انہوں نے غصے سے کہا۔

تمہاری اوقات تو میری ملازمہ بننے کی بھی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے تم میری بیوی ہو۔ انہوں نے حقارت سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔ 

اچھا اگر میں تمہاری بدقسمتی ہوں تو تم کونسا میری خوش قسمتی ہو؟ جس دن سے میری زندگی میں آئے ہو زندگی عزاب ہو گئی ہے۔ آج تک اس عورت کو تم دل سے نکال نہیں سکے اور کہتے ہو کہ میری اوقات تمہاری ملازمہ برار بھی نہیں۔ علشبہ بیگم نے سلگ کر کہا۔

یو شٹ یور ماؤتھ۔۔ بس اب میں اور تمہیں برداشت نہیں کر سکتا اگر تم ایک لفظ مزید بولی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔

ارے تم تو بہانے ڈھونڈ رہے ہو مجھے طلاق دینے کے۔۔ وہ دوبدو بولیں۔

دیکھو میری برداشت مت آزماؤ۔ وہ ضبط سے بولے۔

میں برداشت نہیں آزما رہی ہوں۔ تنگ آ گئی ہوں تم سے۔۔ نہیں رہنا چاہتی میں تمہارے ساتھ۔۔ یہ رشتہ تو شروع سے کمپرومائز پر چل رہا تھا نا۔۔ پیار تو ہم دونوں کے درمیان کبھی تھا ہی نہیں۔

میں اپنے باپ کی وجہ سے مجبور تھی اور تم بھی کسی اور کو پسند کرتے تھے مگر ہم دونوں کو ہی ڈرا دھمکا کر ہماری شادی کی گئی تھی۔ اب جبکہ ہم دونوں کے ڈیڈ ہی اس دنیا سے چلے گئے جن کی پسند سے یہ رشتہ ہوا تھا اب جب وہ ہی نہیں رہے تو میں یہ زبردستی کا رشتہ کیوں نبھاؤں۔

تم مجھے طلاق دے دو میں اور تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ تم مجھے آزاد کر دو اور اپنی زندگی میں جو چاہے کرو۔ دوسری شادی کرو۔ اپنا بزنس سیٹ کرو۔ خوشی کو پال لو۔

پر مجھے آزاد کر دو میں نہیں رہ سکتی اب تمہارے ساتھ۔۔ کم آن گیو می آ ڈائیوارس۔ اگر مرد ہو تو مجھے طلاق دو۔ وہ چیخ چیخ کر بولیں یہی منور صاحب کا ضبط ٹوٹ گیا۔

ہاں مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہے تم سے رشتہ رکھنے کی۔ ارے میں بھی بس تمہیں خوشی کی وجہ سے برداشت کر رہا تھا۔ لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

کیوں کہ میں منور ظہیرالدین شیخ اپنے پورے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔۔ طلاق دیتا ہوں۔۔ طلاق دیتا ہوں۔ جاؤ دفعہ ہو جاؤ میرے گھر اور میری زندگی سے وہ بھی چیخ چیخ کر بولے۔

Post a Comment

0 Comments