Pehli Chahat by Fatima Ahmad.
Complete Online Urdu Novel in Pdf Pehli Chahat written by Fatima Ahmad Pdf Novel based on Childhood Love Story and Forced Marriage Based Free Urdu Novels Download and Urdu Novels Online Reading. Free Pdf Download Pehli Chahat Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
An read urdu novels online platform created just for urdu novels lovers, where they can easily find PDF copies of famous novels in urdu and can urdunovels online Pdf Download free of cost best urdu novels.
The website contains best romantic novels in urdu PDF form; the same goes for other genres.
This website is heaven for avid readers as they can not only download urdu novels in pdf but can easily read urdunovels online and top 10 urdu romantic novels.
The Urdu Novel Bank website contains the best layout and is relatively easy to use, even for an amateur. It has the best urdu novels collection, which include all the genres. Pdf free download novels.
Novel Bank is an online platform created to curb the hunger of passionate readers' without any financial restraint. Read Urdu Books Online.
آج پہلی بار اس نے اپنی ہونے والی بیوی کو دیکھا تھا۔
عبایا پہنے بالوں کو اسکارف سے چھپائے وہ اس کے سامنے تھی۔ اسے معلوم تھا کہ وہ پردہ کرتی تھی مگر وہ اشعر سے بھی پردہ کرے گی یہ بات اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔
وہ اس کے سامنے نظریں جھکائے بیٹھی تھی۔ میں آج آپ سے کوئی جھوٹ نہیں بولوں گا۔ میں پہلے بھی آپ سے شادی کے لیے رضامند نہیں تھا اور اشعر کی اس بات پر مرحا کے منہ سے بے اختیار ' کیوں۔۔ کا لفظ ادا ہوا تھا۔
وہ اصل میں۔۔ میں اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بی جان نے میرے لئے آپ کا انتخاب کیا تھا مگر ابھی تک کوئی اور پسند نہیں آئی تھی اسی وجہ سے شادی سے انکار نہیں کر سکا۔ تو اسی لئے آپ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
وہ بنا یہ سوچے کہ اس لڑکی کے دل پر کیا گزر رہی ہو گی اپنی ہی دھن میں سب کچھ کہتا چلا گیا۔
تو آپ مجھے شادی سے تین دن پہلے یہ سب بتانے آئیں ہیں کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے اور اپنی بی جان کے کہنے پر مجھ سے شادی کر رہے ہیں۔ تو سن لیں میں انکار نہیں کر سکتی اس شادی سے۔۔ وہ یہ سب کہتے ہوئے اٹھ کر جانے ہی لگی کہ وہ پھر سے بول پڑا۔
نہیں وہ بات نہیں۔۔ آپ پہلے میری پوری بات تو سن لیں۔
اس کا چہرہ تھکا تھکا سا لگ رہا تھا۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے دیکھ کہ لگ رہا تھا جیسے کئی راتوں سے سویا نہ ہو۔
پہلی بار اس نے اس شخص کو اتنے غور سے دیکھا تھا۔ اس کے دل کو کچھ ہوا تھا۔ بے شک سامنے بیٹھا شخص اسے ٹھکرا رہا تھا مگر پھر بھی وہ اس سے محبت کرتی تھی۔ آج سے نہیں بچپن سے۔۔ جب سے وہ اس کے نام سے منسوب ہوئی تھی۔
وہ کچھ عرصے سے میرے سر میں درد ہوتا تھا۔ میں نے دھیان نہیں دیا۔ اب جو ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ مجھے برین ٹیومر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 40 فیصد میرے بچنے کے چانسز ہیں اور 60 فیصد نہیں ہیں۔
میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ کی زندگی برباد ہو اسی لئے آپ کو بتانے آیا ہوں۔ آپ پہلی انسان ہیں جسے میں نے یہ سب کچھ بتا دیا ہے۔ آپ اپنے گھر والوں کو کوئی اور وجہ بتا کر اس شادی سے انکار کر سکتی ہیں۔
0 Comments
Thanks for feedback