Hum Tum by Bushra Sheikh Novel Complete Free Pdf Download

Hum Tum by Bushra Sheikh Novel

Online Urdu Novel in Pdf Hum Tum by Bushra Sheikh based on Naughty Heroine, Rude Hero and Funny Pdf Novel. Free Urdu Novels Download and Urdu Novels Online Reading. Free Pdf Download Urdu Novel Hum Tum Complete Posted on Novel Bank.

مریم نے جاتے ہی عظمت ہسپتال سے باہر آیا وہ تیزی میں آگے جارہا تھا۔ آدم نے گاڑی سے نکل کے اسے آواز دی۔ یار بڑی جلدی میں لگ رہے ہو کہا رہے ہو؟؟

مولوی صاحب کو لینے جارہا ہوں۔ عظمت نے کہا۔

مولوی کو؟ کیوں؟

وہ آنٹی نے علی کو کال کی ہے کہ وہ شفیق کو چھوڑ دے۔

وجہ؟ آدم نے غصے میں کہا۔

تاکہ نواب کی بیٹی کی اس کے ساتھ رخصتی ہو سکے۔

رخصتی کیسے ہوسکتی ہے؟ جبکہ وہ تو اسے لڑکی کو طلاق دے چکا ہے۔

ہاں لیکن مولوی صاحب نے کہا تھا کہ رخصتی کے بغیر طلاق ہوئی ہے تو دوبارہ نئے سرے سے حق مہر اور نکاح کے بعد وہ اس کی بیوی بن سکتی ہے عظمت نے تفصيل بتائی۔

لیکن عظمت موم ایسا کیسے کرسکتی ہیں اس معصوم سی لڑکی کے ساتھ۔۔ آدم کو شدید غصہ آیا۔

تمہاری موم ہی نہیں نواب بھی یہی چاہتا ہے۔

وہ لالچی لوگ ہیں۔ اس نے ایک اور دلیل دی۔

ہاں معلوم ہے نواب اور آنٹی انہیں جہیز دینے کو تیار ہیں،
اب مجھے جانے دے مولوی کو لانا ہے تاکہ دوبارہ نکاح ہوسکے وہ چلا گیا۔

Post a Comment

0 Comments