Fakhar Shah by Zainab Ansari.
Online Urdu Novel in Pdf Fakhar Shah written by Zainab Ansari Pdf Novel based on Haveli and Innocent Heroine based free urdu novels download and urdu novels online reading. free pdf download urdu novel fakhar shah complete posted on novel bank.
یہ کہانی ایک چھوٹے سے گاؤں میں کھڑی عظیم الشان حویلی کی ہے جو کہ پورے گاؤں میں شاہ حویلی کے نام سے مشہور تھی۔ یہ حویلی اس گاؤں کے سرپنچ شیراز شاہ کی تھی جو کہ اپنے رعب اور دبدبے کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
ان کے تین بیٹے تھے شازم شاہ، شازل شاہ اور شہرام شاہ۔۔
شہرام شاہ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ان کا ایک ہی بیٹا تھا زرغام شاہ، جس کی پیدائش کے وقت اس کی والدہ نورالنساء انتقال کر گئیں تھیں اور یہی غم لیے اس کے والد بھی اسے پانچ سال کی عمر میں چھوڑ گئے تھے۔
ان کے بعد شازل شاہ تھے جن کا ایک بیٹا اور بیٹی تھے بیٹا ہاد شاہ اور بیٹی انشرح شاہ۔
ان کے بعد شازم شاہ تھے جن کا صرف ایک بیٹا تھا نائل شاہ، ان کے علاؤہ شیراز شاہ کی ایک بیٹی بھی تھی ماہا نور۔
ماہ نور نے سالوں پہلے اپنے بابا کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر نکاح کیا تھا جس کی وجہ سے شیراز شاہ نے ان پر شاہ حویلی کے دروازے بند کر دیے تھے۔
ایک عرصے تک ان کی ملاقات نا ہو سکی، پھر ایک دن پتا چلا کہ ماہا نور اور ان کے شوہر کی ایکسیڈنٹ میں موت ہو گئی ہے یہ خبر شیراز شاہ کے دل پر پگلے سیسہ کی طرح گری۔ وہ دل مسوس کر رہ گئے۔
انہوں نے اپنی بیٹی ماہا نور کی آخری نشانی ہالے نور کو اپنے پاس رکھ لیا جو کہ اس وقت صرف چار سال کی تھی لیکن اس کا وجود ہر کسی کو ناگوار گزرتا تھا سوائے شیراز شاہ کے ایک وہی اس کے اپنے تھے۔
0 Comments
Thanks for feedback