Complete Online Urdu Novel in Pdf Tere Sang Yara by Wafa Shah Pdf Novel based on Politician Hero (Zarib Shah) and Rude Hero Based Action Romantic Based Free Urdu Novels Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Free Pdf Download Urdu Novels Tere Sang Yara Complete Posted on Novel Bank.
جان کیا ہوا؟ آپ ٹھیک ہو؟ اسکے معصوم چہرے کو اپنے ہاتھوں کے پیالے میں لیتے بہت نرمی اسکے آنسو صاف کرتے محبت سے پوچھا تھا۔ جس پر اس نے اپنا سر اوپر نیچے ہلا کر ہاں میں جواب دیا۔
تو پھر آپ رو کیوں رہی ہو۔ اسکے لہجے میں بےچینی سی تھی۔ پتا نہیں۔۔ اس کے منہ سے الفاظ ٹوٹ ٹوٹ کر نکلے تھے۔
جنہیں وہ بمشکل ہی سن پایا، پھر سارا معاملہ سمجھتے ہوئے اس چہرے پر ایک مسکراہٹ نے احاطہ کیا تھا۔ اس کا چہرہ نرمی سے اوپر اٹھاتے پیار سے بولا ادھر میری طرف دیکھیں۔
سب سے پہلے تو ریلیکس ہو جائیں اور مجھے بتائیں آپکو ڈر لگ رہا ہے مجھ سے۔۔ اس نے اسکی طرف ایک نظر دیکھا اور نفی میں سر ہلایا تو پھر گھبرا کیوں رہی ہیں۔
اس بار اسکا جواب خاموشی تھا۔ اچھا ادھر دیکھیں آپ کو اپنے پر مان یقین ہے نا، بلا جھجک اسکا سر اوپر نیچے ہلا تھا وہ اسکی معصوم ادا پر دل و جان سے فدا ہوا۔ تو پھر اس بات پر بھی یقین رکھیں کہ وہ آپکو کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔
کریں گی نا مجھ پر یقین، اس نے ایک نظر اس خوبرو مرد کی طرف دیکھا جو اتنا پیارا تھا کہ جو ایک بار اسکی طرف دیکھ لے نظریں نا ہٹا پائے۔ صرف شکل و صورت ہی نہیں بلکہ کردار و سیرت میں بھی بےمثال تھا۔
جو ہزاروں لڑکیوں کا خواب تھا۔ صرف اور صرف اسکا تھا۔ جسے اوپر والے نے اسکے نصیب میں لکھا تھا۔
بے ساختہ ہی اسے اپنی قسمت پر رشک آیا تھا۔ اس نے آنکھوں میں آنسو جبکہ ہونٹوں پر مسکراہٹ لیے ہاں میں سر ہلایا تھا اور وہ اس دھوپ چھاؤں سے منظر میں جیسے کھو گیا۔
بےساختہ ہی جھک کر اس نے اس کے مسکراتے ہوئے ڈمپل پر پیار کیا تھا۔ جب وہ پیچھے ہٹا تو وہ شرم سے اپنا جھکا سر کچھ اور جھکا گئی۔ دل کی حالت ایسی تھی جیسے ابھی پسلیاں توڑ کر باہر آ جائے گا۔
تو پھر اجازت ہے۔ اس نے اتنے عزت و احترام سے اجازت مانگی کہ وہ چاہ کر بھی منع نہیں کر پائی اور اسکی پرشوق نگاہوں سے بچنے کیلئے اس کے ہی وسیع کشادہ سینے میں اپنا چہرہ چھپا لیا۔ اس نے مسکراتے ہوئے اس گرد اپنی محبت کا حصار کھینچا تھا۔
جیسے جیسے رات گزرتی گئی وہ اپنی خوشبختی پر نازاں ہوتی گئی۔
1 Comments
Very nice
ReplyDeleteThanks for feedback