Mera Khuda Kafi Hai by Faiqa Writes Novel Free Pdf Download

Mera Khuda Kafi Hai by Faiqa Writes Novel

Complete Online Urdu Novel in Pdf Mera Khuda Kafi Hai by Faiqa Writes Pdf Novel based on Islamic and Motivational Based Free Urdu Novels Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Free Pdf Download Urdu Novels Complete Posted on Novel Bank.

صدیقی ولا میں تین گھر کے افراد اور درجنوں نوکر چاکر کی چہل پہل ہمیشہ رہتی ہے اور پچھلے دو ہفتوں سے ان کے صاحبزادے بھی کچھ ماہ کے لیے تشریف لا چکے ہیں۔ صدیقی صاحب والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں ان کا شمار پاکستان کے امیر لوگوں میں ہوتا ہے۔

ان کے دو بچے ہیں بڑا بیٹا احمر صدیقی جسے کھلے وسائل کی وجہ سے پڑھائی کے سلسلے میں آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔ احمر نے وہاں اپنی تعلیم مکمل کر کے ایک اچھی نوکری حاصل کر لی اس نے وہاں جا کر دولت تو کمائی مگر ملک سے محبت گنوا دی وہ تو ویسے بھی امیر گھرانوں کے بچوں میں کم ہی ہوتی ہے اس لیے صدیقی صاحب کے لیے یہ بات قابل قبول ہے۔

مگر احمر صاحب تو اپنی تمیز اور تہذیب بھی گنوا آئے جو بات صدیقی صاحب اور ان کی بیگم کو کچھ خاص پسند نہ آئی اسی لیے اکثر اسے سمجھانے کی کوشش کرتے تو سنجیدگی سے انھیں ہی سمجھا جاتا کہ وہ سب سمجھتا ہے۔

احمر صدیقی سے سات سال چھوٹی معصومہ صدیقی بس نام کی معصومہ ہے ایف ایس سی پارٹ ٹو کی سٹوڈنٹ ہے۔ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ بھائی کے دور رہنے کی وجہ سے ناراض ہے جس کا احمر نے کوئی خاص اثر نہیں لیا کیونکہ معصومہ کے ایگزامز شروع ہو رہے ہیں اس لیے احمر نے بعد میں منانے پر بات چھوڑ دی ویسے اپنی بہن میں اس کی جان بستی ہے۔

Post a Comment

0 Comments