Lams e Junooniyet by Areesha Khan Complete Pdf Novel Download

Lams e Junooniyet by Areesha Khan Novel

Download Urdu Novel Pdf of Lams e Junooniyet by Areesha Khan.

Childhood Nikah based Urdu Novel in Pdf Download. Showbiz Based Novel Download Free Pdf and Lams e Junooniyet Novel Online Read here.

جب تمہیں ہیلپ ہی نہیں کرنی تھی تو یہاں گاڑی کیوں روکی؟ وہ دانت بیچتے ہوئے کہنے لگی۔
 
آرام کرنے کے لیے۔۔ مگر اس کا جواب سن کر وہ چونکی۔ کیا؟؟ آرام ؟؟

یس۔۔ وہ پھر سے اپنے کیپ کو منہ پر رکھے آنکھیں بند کئے بیٹھ گیا۔

تمہارے کہنے کا مطلب ہے تم یہاں میری ہیلپ کرنے کے بجائے خود آرام کرنے کے لیے رکے ہو؟ وہ بے یقینی سے کہنے لگی جس پر وہ کیپ ہٹا کر اس کی جانب دیکھنے لگا۔

کیسی ہیلپ؟؟ یہ میری آرام کرنے کی جگہ ہے میں یہی پر آرام کرتا ہوں میڈم سمجھیں اب ہٹو یہاں سے۔ وہ اسے آنکھیں دکھاتا ہوا ہاتھ بڑھا کر گاڑی کا دروازہ بند کرنے لگا جس پر آئیزل نے بیچ میں ٹانگ اڑائی۔

یہ کونسی جگہ ہے آرام کرنے کی؟؟

میری مرضی میں کہیں بھی آرام کروں۔ تمہیں اس سے کیا پرابلم ہے۔ وہ بدتمیزی سے کہتا ہوا اسے سرتا پیر تکنے لگا اسے وہ لڑکی نہیں بلکہ غنڈی لگ رہی تھی۔

پرابلم ہے۔ بیچ روڈ پر گاڑی روک کر تم آرام فرما رہے ہو۔ وہ دونوں ہاتھ باندھے ایبرو کا زاویہ بنائے اس پر مسلط ہوئی کھڑی تھی جس پر وہ ایک جھٹکے سے اس کے قریب آیا۔

اگر میں کہوں یہ روڈ میرے باپ کا ہے تو پھر؟؟ وہ سپاٹ لہجے میں کہتا ہوا اس کی بولتی بند کر گیا اس نے غلط بندے سے پنگا لے لیا تھا اب وہ پچھتا رہی تھی اس بد تمیز پر اپنا وقت ضائع کر کے جبکہ وہ اس کے بے حد قریب اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو دیکھ رہا تھا۔

Post a Comment

0 Comments