Junoon e Atish by Kashmala Qasim Complete Pdf Novel

Junoon e Atish by Kashmala Qasim Novel

Junoon e Atish by Kashmala Qasim Complete Pdf Novel Free Download.

Army and I.S.I based Urdu Romantic Novel Pdf Download and Online Read Here.

سن۔۔ تجھ سے کوئی ملنے آیا ہے۔ سپاہی کی بات پر فارس جو حوالات میں تھا سر اٹھا کر دیکھا تو اسکی حالت کا اندازہ ہوا اس نے ناسمجھی سے اسے دیکھا چھ سال سے آج تک تو کوئی ملنے نہیں آیا پھر اب کون آگیا۔

کون ہے؟ فارس نے پوچھا۔

پتا نہیں آکر مل لے۔ سپاہی نے دروازہ کھولا تو فارس باہر آیا۔

اسے ایک کمرے میں لایا گیا جہاں جہاں کوئی تھا جو اس کا انتظار کر رہا تھا۔

وه سامنے آیا تو دیکھا نیالیش اس کے سامنے کرسی پر بیٹھی ہے اور ساتھ اس کے ایک چھ سال کا بچہ بھی ہے۔

کیسے ہو فارس۔۔ نیالیش کے منہ سے اپنا نام سن کر وه مسکرا دیا۔

آگئی چھ سال بعد یاد میری۔۔ اس نے شکوہ کیا تو نیالیش ہنس دی۔

نہیں، میں اب بھی نہیں آتی کیونکہ تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا، مجھے سب یاد ہے۔ یہ تو معاز کہہ رہا تھا اسے اس کے بابا سے ملنا ہے تو بس ملوانے لے آئی

فارس نے معاز کو دیکھا جو اس کی طرح تھا اور کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔

معاز یہ آپ کے بابا ہیں بیٹا جاؤ مل لو۔ نیالیش نے کہا تو معاز پہلے دیکھتا رہا اور پھر فارس کے ہاتھ آگے کرنے پر اس کے پاس گیا۔

فارس مسکراتے ہوئے اسے ہاتھ لگا کر محسوس کر رہا تھا کبھی اس کا ہاتھ پکڑ کے چومتا کبھی اس کا منہ۔۔

معاز بولو بابا۔ فارس نے کہا تو معاز پہلے اسے دیکھتا رہا اور پھر نیالیش کو دیکھا۔

بولو بیٹا۔ نیالیش نے بھی مسکرا کر کہا۔

بابا۔۔ معاز کے منہ سے سن کر فارس نے اسے زور سے گلے سے لگایا اور رو دیا وہی نیالیش کی آنکھ میں بھی آنسو آگئے۔

Post a Comment

0 Comments