Rasam e Wafa by Zehra Qasim Agha Complete Pdf Novel

Rasam e Wafa by Zehra Qasim Agha Novel

Rasam e Wafa by Zehra Qasim Agha Complete Pdf Novel.

Age Difference, Childhood Nikah based and Caring Hero Based Urdu Novel in Pdf Download.

کل میرا نکاح ہے شارق۔۔ فبیحہ کا لہجہ مدھم تھا وہ اسوقت جم خانہ کراچی میں شارق کے کمرے میں موجود تھی۔

مبارک ہو۔ وہ مسکرا کے بولا۔

میری طرف سے آؤ گے نکاح میں؟ مما بابا نے بائیکاٹ کردیا ہے۔ وہ یاس سے اسے دیکھ رہی تھی۔

ضرور آؤں گا، یہاں نہیں ہوتا آسٹریلیا میں ہوتا تم بلاتی تب بھی آتا۔ وہ خوشدلی سے بولا۔

پاگل ہو کیا؟ وہ تپ گئی۔

آں۔۔۔ تم سے کم۔ وہ بے ساختہ ہنسا ۔۔ تو فبیحہ بھی مسکرا دی۔

میں ٹھیک کررہی ہوں نا شارق؟ اس نے یک دم پوچھا۔

نہیں، تم ایک اچھے بھلے کپل کے بیچ میں آرہی ہو۔

بیچ میں "وہ" آگئی۔ فبیحہ نے تڑخ کے بولا۔

نہیں،وہ خود نہیں آئی، اسکی قسمت ہے یہ اور تم زبردستی خیام کی قسمت بننا چاہ رہی ہو۔

خیام نے مجبوری میں نکاح کیا تھا۔

اور اب؟ اب تو وہ مجھے کہیں سے مجبور نہیں لگتا۔ کم آن فبیحہ کب تک آنکھیں جان بوجھ کے بند رکھو گی؟ اس گیدرنگ میں دیکھا تھا میں نے وہ کتنا کئیرنگ کتنا پوزیسسو ہورہا تھا اپنی وائف کے لیے، مرد یہ سب صرف اپنی پسندیدہ عورت کے لیے کرتا ہے۔ شارق نے اسے آئینہ دکھایا۔

اس میں میرا کیا قصور ہے؟ وہ رو پڑی۔

تمھارا قصور یہ ہے کہ تم حقیقت سے نظریں چرا رہی ہو، گناہ پر گناہ کررہی ہو۔ ایک کپل کو توڑ رہی ہو اپنی اور خیام کی دوستی سے ہاتھ دھو رہی ہو، اپنی اچھی بھلی جوانی خوار کررہی ہو۔ شارق جھنجھلا گیا۔

بس۔۔۔ کل نکاح ہے میرا آنا ہو تو آجانا۔ فبیحہ پرس اٹھا کے جانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی۔

Post a Comment

1 Comments

Thanks for feedback