Jungli Billi by Anjum Iqbal Complete Pdf Novel

Jungli Billi by Anjum Iqbal Novel

Jungli Billi by Anjum Iqbal Pdf Novel.

Strong Heroine Based Funny Love Story Urdu Novel in Pdf Download.

Download Urdu Novel Pdf Cousins based.

آئمہ یار خالہ جانی اٹھ گئیں تو تمہیں اور مجھے بہت سنائیں گی چھوڑو بس کرو۔ علیشبہ ڈر رہی تھی۔

کچھ نہیں ہوتا، ارے انہیں تو میرا شکرگزار ہونا چاہیے جو میں یہاں سب کو اتنی جلدی اٹھا رہی ہوں، شادی والا گھر ہے اور سب ایسے گدھے گھوڑے بیچ کر سورہے ہیں جیسے نہ جانے کتنے عرصے بعد شادی ہے۔ 

وہ علیشبہ کو جواب دے کر واپس بیل پہ ہاتھ رکھ گئی لیکن اس سے پہلے ہی کسی نے دروازہ پورا کھول دیا اور وہ جو دروازہ پکڑے کھڑی تھی ایکدم سے دروازہ کھلنے پر گرتے گرتے بچی۔

ڈفر تمہیں نظر نہیں آتا، ابھی میں گر جاتی تو؟ مائر اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ تو علیشبہ کو سوچ کر آیا تھا لیکن سامنے کوئی انجان لڑکی کھڑی تھی۔

بھیا۔۔ علیشبہ خوشی سے چیخ کر آگے بڑھی اور اسکے گلے لگ گئی۔

سب سے پہلے اٹھایا بھی کس کو تم نے، جو ایک گھنٹہ پہلے ہی سویا تھا؟ ددو مسکراتے ہوئے اپنے لاڈلے پوتے کو دیکھ رہے تھے جو غصے سے اب آئمہ کو دیکھ رہا تھا۔

آئمہ نے اسکی نظروں کا مفہوم سمجھ کر اسے منہ چڑایا اور ددو کے پاس بڑھی۔

ددو کون ہے یہ چپڑ کنجو جو صبح ہی صبح نازل ہوگیا ہے؟ وہ فروٹ باسکٹ سے سیب اٹھا کر کھانے لگی۔

آئمہ یہ میرے بھیا ہیں مائر۔۔ علیشبہ نے دانت پیسے۔ اسے اپنے بھائی کی شان میں گستاخی بلکل اچھی نہیں لگی۔

اوہ تو یہ محترمہ ہیں آئمہ اسحاق جنکی حرکتوں سے دنیا پریشان ہے۔ مائر نے اس پہ طنز کیا مگر اس سے پہلے کہ وہ بھی جوابی کارروائی کرتی کرن وہاں آ پہنچیں۔

کیا موت پڑ گئی ہے تمہیں صبح صبح؟ کرن منہ بنا کر کہنے لگی لیکن جب انکی نظر مائر سلطان پر پڑی تو انکی باچھیں کھل گئیں وہ آگے بڑھ کر اس سے ملنے لگی۔ آئمہ نے اس بات کا فائدہ اٹھانے کا سوچا۔

اسی لیے تو میں سب کو اٹھا رہی تھی تاکہ سب کو بتا سکوں کہ یہ چپڑ کنجو میرا مطلب ہے کہ یہ صاحبزادے تشریف لائے ہیں آپ سب آکر ان سے مل لیں۔ مائر جو اپنی خالہ سے مل رہا تھا اسکی طرف خونخوار نظروں سے دیکھا لیکن وہاں کسے اثر ہونا تھا وہ تو مزے سے سیب کھا رہی تھی۔

Post a Comment

0 Comments