Dharkano Ka Raqs by Areeba Amjad Complete Pdf Novel

Dharkano Ka Raqs by Areeba Amjad Novel

Dharkano Ka Raqs by Areeba Amjad Pdf Novel.

Family Based and Triangle Love Story Based Urdu Novel in Pdf Download.

Download Urdu Novel Pdf Dharkano Ka Raqs Complete.

امی آپ حفصہ کے گھر جائیں رشتے کی بات کریں تاکہ ہمارا نکاح ہو، مجھے واپس بھی جانا ہے اتنی چھٹیاں نہیں ہیں میرے پاس اب۔ زوہیب نے اپنی ماں سے کہا۔

زوہیب میں تمہیں ہزار بار بول چکی ہوں اپنے ذہن سے اُس لڑکی کا خیال نکال دو، کیوں سمجھ نہیں آتی تمہیں ہاں؟ میں تمہارے لیے لڑکی پسند کر چکی ہوں، آج شام میں تمہاری ملاقات بھی کروا دوں گی میں اُس سے، اس لیے اب اُس لڑکی کا نام میرے سامنے مت لینا۔ اس کی امی نے کہا۔

کونسی لڑکی پسند کرلی ہے آپ نے میرے لیے، جبکہ آپ جانتی بھی ہیں میں حفصہ سے محبت کرتا ہوں۔ امی آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی۔ زوہیب نے سرد لہجے میں کہا۔

کیا تم ماں بیٹا ہر وقت لڑتے رہتے ہو۔ جہاں زوہیب چاہتا ہے ہم اُس کی شادی وہاں ہی کریں گے۔ زوہیب کے ابو کمرے میں آ کر بیٹھ گئے۔ 
ابو سمجھائیں امی کو۔۔ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ میں شادی کروں گا تو صرف حفصہ سے۔

میں بھی دیکھ لوں گی کیسے شادی کرو گے تم اُس نرس سے۔۔ میں کبھی بھی اُسے اس گھر میں گُھسنے نہیں دوں گی سمجھے تم۔

ٹھیک ہے امی، میں اُس کے لیے نیا گھر لے لوں گا اور جلد ہی اُس کے کاغذات بنوا کر اُسے اپنے ساتھ باہر لے جاؤں گا پھر آپ خوش رہیے گا۔

دیکھ رہے ہیں آپ اپنے بیٹے کو، کیسے اُس لڑکی کے پیچھے ہمیں ذلیل کررہا ہے یہ۔ اُس کی امی غصے سے بولی۔

پسند کی شادی کرنا اُس کا حق ہے پروین بیگم، تم کیوں نہیں سمجھتی بات کو؟ اگر تم اپنی مرضی سے اُس کی شادی کر بھی دو گی تو تمہیں کیا لگتا ہے دونوں خوش رہیں گے؟ اس کا ذہن اس کا دل پھر بھی اُسی لڑکی کی طرف رہے گا۔

زوہیب فکر نہ کرو میں اور ثانیہ جائیں گے اُس لڑکی کے گھر رشتہ لے کر۔۔

کرو سب اپنی مرضیاں، میں بھی اس نکاح میں شرکت نہیں کروں گی ایسے تو ایسے ہی سہی۔۔ پروین بیگم غصے سے اُٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔

Post a Comment

0 Comments