Ay Ishq Hamain Barbad Na Kar by Mehwish Elahi Pdf Novel

Ay Ishq Hamain Barbad Na Kar by Mehwish Elahi Novel

Ay Ishq Hamain Barbad Na Kar by Mehwish Elahi Complete Pdf Novel.

Tragic Love Story Based Novel in Pdf. Download Urdu Novel Pdf and Online Reading Urdu Novel.

روشنی۔۔ اٹھو کھانا تیار ہے دو گھنٹے ہونے والے ہیں کتنا سونا ہے؟ رضا نے اسے آواز دی۔

روشنی۔۔ وہ پہلی پکار پہ اٹھ جانے والی اب ہل بھی نہیں رہی تھی، رضا ٹھٹکا۔ آگے بڑھا۔ آنکھیں موندے انتہائی پرسکون چہرہ، سفید پڑا تھا رضا کے دل کو کچھ ہوا۔

روشنی؟ اس نے بیڈ پہ بیٹھ کر اس کا ہاتھ چھوا جو یخ ٹھنڈا ہو چکا تھا، اس نے اسکا ماتھا چھوا اسکی آنکھیں، اس کے لب، کوئی جنبش نہ ہوئی نبض رکی ہوئی تھی۔

وہ دغا دے گئی تھی، آج پھر اس کمرے کو اسی بکھری حالت میں چھوڑ کر ایک بار پھر وہ چلی گئی تھی، اس بار اس کمرے میں ایک جیتے جاگتے شخص کو بھی چھوڑا تھا، جسکی سانسوں کی ڈور اس سے بندھی تھی، جو اس بستر پہ مردہ پڑی عورت کا دیوانہ تھا، اسکی آنکھوں کا، اسکی ہنسی کا اسکی آواز کا دیوانہ۔

بابا۔۔ کیا ہوا اماں کو بلائے۔۔ تیمور اندر آیا، اسکی زبان کو ایک دم بریک لگی، اس کے پیچھے باری باری گھر کے سبھی افراد آئے۔ 

عورتوں کی رونے کی آوازیں چھت کو چیر رہی تھیں، رضا کی نگاہیں روشنی کے چہرے پہ ٹکی تھیں، وہ رو نہیں رہا تھا وہ رونا نہیں چاہتا تھا، آنسو اسکی آنکھیں دھندلی کر رہے تھے، وہ ان لمحوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ جی بھر کے اسے دیکھنا چاہتا تھا، جی بھر کے۔

اس گھر سے ڈولی نہیں اٹھی۔۔ جنازہ تو اٹھنے دو۔ کوئی اس کے کان میں بولا۔

Post a Comment

0 Comments