Zindagi Ki Khushiyan by Amna Rao Novel

Zindagi Ki Khushiyan by Amna Rao Novel

Zindagi Ki Khushiyan by Amna Rao Novel

Joint Family Based, Childhood Friendship and Cousin Marriage Based New Urdu Novel.

ملک صاحب کراچی میں اپنے سب بھائیوں کے ساتھ اکھٹے رہتے تھے۔ ملک صاحب کے دو بھائی (اکرم اور فیصل) اور ایک بہن تھی جس کی شادی لاہور میں ہوئی تھی۔ فیصل نے فارما کا کورس کیا تھا اور ملک صاحب کے پیسوں سے اس نے میڈیکل سٹور کھولا تھا لیکن وہ بہت لا پرواہ تھا۔ دو دو دن بعد سٹور پر جاتا تھا۔ اکرم کاؤنٹر پر ہوتا اور دوائیوں کا حساب کتاب کرتا تھا، وہ بھی فیصل کی طرح لا پرواہ تھا۔

ملک صاحب بس ایک ہنسی خوشی زندگی گزارنا چاہتے تھے، وہ سب کا خرچہ خود اٹھاتے تھ۔ 

ملک صاحب کی بیگم کا نام جمیلہ تھا۔ وہ ایک سرجن تھی اور اکثر ہوسپٹل میں مصروف رہتی۔ وہ بھی ایک نیک دل عورت تھی اور ملک صاحب کے ہر فیصلہ کو مانتی تھی۔ انھوں نے ہمیشہ ہی سے اپنا رویہ اپنی دونوں دیورانیوں کے ساتھ اچھا رکھا تھا۔

وقت اور انسان کبھی ایک جیسے نہیں رہتے۔ اب ان کی زندگی میں اور بھی بہت کچھ آنے والا تھا۔ 

اکرم کے دو بیٹے (زویان اور آیان) تھے۔ آیان لندن میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی کر رہا تھا اور زویان ابھی چوتھی جماعت میں تھا۔

جبکے فیصل کا صرف ایک ہی بیٹا تھا احمد، وہ بھی سوفٹ ویئر انجینیئرنگ کی پڑھائی کے لیئے باہر گیا ہوا تھا۔

احمد اور آیان دونو ہم عمر تھے۔ 

Post a Comment

0 Comments