Qissa Mohabbat Saazon Ka by Syeda Nissa Complete Novel

Qissa Mohabbat Saazon Ka by Syeda Nissa Novel

Qissa Mohabbat Saazon Ka by Syeda Nissa Novel.

Family and Love Story Based New Urdu Novels.



ایک قصہ ہے محبت کا
سفید رنگ سے سرخ رنگ کا
سکیچز میں بنے اس عکس کا
جو رہ گیا تھا ادھورا
اسے پورا کرنے واپس آئی ہے صاحبہ۔
کہانی اناء زادوں کی
قصہ محبت سازوں کا
کہانی شیراز اور صاحبہ کی
قصہ نفرت سے محبت کا

آئم سوری بابا۔ میں جانتی ہوں، آپ کو سرخ رنگ پسند ہے اور سفید رنگ سے آپ نفرت کرتے ہیں۔ مگر مجھے مس حنا سے بچپن سے ڈانٹ پڑتی آرہی ہے، میں آج سفید رنگ بھرا ہے آج مس حنا میری تعریف ضرور کریں گی۔ اس نے سوچا۔

اب پینسل پھر سے اٹھائی اور نیچے کونے میں اپنا نام لکھتے اس کی انگلیاں رک گئی۔

نہیں میں اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتی، میرے نام کی وجہ سے سبھی الجھ جاتے ہیں۔ مس حنا کو میرا نام بلکل نہیں پسند، وہ تو یہ تک کہتی ہیں کہ میں اپنا نام چینج کرلوں۔۔ اففف۔۔ اس نے سر جھٹک دیا۔ سیاہ آنکھوں میں اداسی تھی۔

اب اسے ہر بات سمجھ آنے لگی تھی۔ بچپن سے اسے اس کے نام کہ وجہ سے عجیب و غریب باتیں سننی پڑتی تھی۔ آج اٹھارہ سال بعد اسے ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کا جنون تھا۔ جیسے وہ سوال کرنا چاہتی ہوں مگر چاہ کہ بھی اس ادھورے سوال کے جواب اسے ملتے نہیں تھے۔ اس کی انگلیاں لکھ رہی تھیں۔ شیراز احمد کی بیٹی۔ اپنا نام نہیں لکھا۔

Post a Comment

0 Comments