Pachtawa by Shanzay Shah Complete Novel

 

Pachtawa by Shanzay Shah.

Love Story Based New Urdu Novel.


میری خواہش تھی کہ میں اپنے شریک حیات کے ساتھ سب سے پہلے عمرے پر جاؤں۔ اسکی بات سن کر زویا کے چہرے پر گہری مسکراہٹ آچکی تھی فارس نے اچھنبے سے اسکی مسکراہٹ کو دیکھا۔ کیا ہوا؟

یہ میری بھی خواہش تھی کہ میں اپنے ہمسفر کے ساتھ شادی کے فورا بعد عمرے یا حج پر جاؤں۔ زویا کی بات سن کر اسکے چہرے پر بھی گہری مسکراہٹ نمودار ہوچکی تھی۔

  
کیا آپ میرے ساتھ شکرانے کا سجدہ ادا کرینگی۔ فارس کی بات سن کر زویا نے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا۔

اپنی دعا سے فارغ ہوکر فارس نے پیچھے مڑ کر دیکھا جہاں زویا اپنی آنکھیں بند کرکے دعا مانگ رہی تھی چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔

چہرے پر ہاتھ پھیر کر زویا کی نظر سب سے پہلے خود کو دیکھتے فارس پر پڑی، اسکے دیکھنے پر اپنی نگاہیں جھکا کر زویا اٹھ کر جائے نماز طے کرنے لگی، فارس نے اسکا ہاتھ تھام کر اسکی رخ اپنی طرف کیا اور عقیدت سے اسکی پیشانی پر اپنے لب رکھ دیے۔

اجازت ہے؟ فارس نے اپنا مظبوط ہاتھ اسکے سامنے کرتے ہوئے کہا، زویا نے شرماتے ہوے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ پر رکھ دیا۔

Post a Comment

0 Comments