Musalat by Bint e Aslam Complete Novel

Musalat by Bint e Aslam Novel

Musalat by Bint e Aslam Novel in Pdf.

Police Officer Hero, Politician Villain, Village Girl Heroine and Action, After Marriage Love Story, Romantic based New Urdu Novel.

 ہیر  نے کانپتے ہاتھ سے پیسے اٹھائے اور اسکی طرف بڑھا دیے۔ میں بازار نہیں جاتی، مجھے چیزیں لینی نہیں آتی، مجھے منہ دکھائی بھی نہیں چاہیے، منہ تو دیکھا بھی نہیں آپ نے، اسلیے آپ یہ واپس رکھ لیں بابو۔ 

اسکی بات پر مرزا  نے کڑے تیوروں سے اسے دیکھا۔ اتنا ایٹیٹیوڈ۔۔۔ پیسے اس کے ہاتھ سے کھینچ لیے۔ جس سے وہ اور ڈر گئی۔ سمجھتی کیا ہو خود کو، تمیز سے بات کرتا اچھا نہیں لگ رہاجو یہ رنگ دکھا رہی ہو۔ احسان مانو میرا، تم جیسی ان پڑھ جاہل گنوار دیہاتی لڑکی سے نکاح کرلیا میں نے، ورنہ وہیں گاؤں جانوروں میں گھُسی ہوتی تم۔

اس کی باتیں ہیر کو شرمندگی کے گڑھوں میں گراتی جارہی تھی وہ حیران تھی کہ اس نے کیا سوچا تھا اور کیا ہوگیا۔وہ ہچکیوں کے ساتھ رونے لگی تھی۔

وہ اور اکتا گیا تھا۔۔ ہاں یہی آتا ہے تم لوگوں کو، رونا شروع کردو اور یہ پیروں پر مہندی کیوں لگائی ہے۔ دادی کہہ رہی تھی تم تو بہت عقل مند ہو یہ عقلمندی ہے مہندی پیروں پر لگا کر گھوم رہی ہو۔ اسکے چلانے کی آواز سے وہ اور ڈر گئی تھی۔

مم۔۔۔۔۔میں نے نہیں۔۔۔۔لگائی تھی ۔۔۔۔بی۔۔۔۔بی بی نے لگوا دی !!! وہ روتی ہکلاتے ہوئے جواب دے رہی تھی۔

تو تمہاری عقل کیا گھاس چرنے گئی تھی۔ منع نہیں کر سکتی تھی اور یہ کیا کمرے میں پھیلاوا بکھیرا ہوا ہے یہ پھول اور مسہری صاف کرو انھیں۔ میں دوسرے کمرے میں جارہا ہو میرے آنے تک یہ سب صاف ہو۔ وہ دیکھ سکتا تھا اسکا پورا جسم خوف سے کانپ رہا تھا مگر اسے کیا پرواہ تھی پھر چلایا۔ سُنائی نہیں دیا۔

وہ جلدی سے بستر سے اُتر کر واشروم جانے لگی جب وہ پھر چیخا۔ وہاں کہاں جارہی ہو؟

کک۔۔۔کپڑے بدلنے پھر صفائی کردیتی ہوں۔ اس نے ہاتھ مڑورتے جواب دیا۔

میں نے کہا بدلو، تمہاری ماں نے سکھایا نہیں جب تک شوہر نہ کہے دلہن کپڑے نہیں بدلتی۔۔ اس بات پر ہیر کا دل بند ہوگیا تھا۔

میرے ماں باپ نہیں ہے، چھوٹی تھی تب مر گئے۔ اسکی یادہانی پر مرزا کو شرمندگی ہوئی تھی۔ مگر جہاں ضد، انا، غصہ، نفرت غالب آجاتے ہیں وہاں عقل، ہمدردی، انسانیت سب ختم ہو جاتا ہے اسکا بھی ختم ہوگیا تھا۔

Post a Comment

5 Comments

  1. acha tha🙃season 2 kb aye ga🤪🤪

    ReplyDelete
  2. acha tha🙃season 2 kb aye ga🤪🤪

    ReplyDelete
  3. Season Two kab aye ga please Bata dein

    ReplyDelete
  4. Season Two kab aye ga please Bata dein

    ReplyDelete

Thanks for feedback