Kithy Phass Gai Heer by Mirha Khan Complete Novel

Kithy Phass Gai Heer by Mirha Khan Novel.

Kithy Phass Gai Heer by Mirha Khan Novel.

Strong Heroine, Uni Based, Friendship and Funny Family Based New Urdu Novels.

یونیورسٹی کے انٹرنس میں معمول سے زیادہ رش دیکھ کر وہ چونکی۔۔۔ بیگ کو کاندھے پر ٹھیک طرح ٹکاتی وه ہجوم کے قریب جا کر کھڑی ہو گئی۔

اس نے ایک دو کو پیچھے ہٹاتے ایڑھیاں اونچی کر کے دیکھا تو چند لڑکے لڑکیوں کا گروپ چادر میں لپٹی ایک ڈری سہمی لڑکی کو گھیرے ہوئے تھا۔

یہ کیا ہو رہا ہے یہاں۔۔۔؟؟ اس نے ساتھ کھڑی لڑکی کو ٹہوکا دیا۔

یہ نیو سٹوڈنٹس ہیں، ہمارے سینیرز ریگنگ کر رہے ہیں۔ جہاں کوئی معصوم بندہ یا بندی نظر آئی اس کو گھیر کر الٹے کام کرنے کے لئے پریشان کر رہے ہیں۔

اس کی بات سن کر ہیر کی بھنویں تن گئیں۔

ان کی تو میں۔۔ !! وه بازو چڑھا کر آگے بڑھی تو اس لڑکی نے ہیر کا بازو پکڑ لیا۔ ہیر وه بگڑے ہوئے امیر زادے لگ رہے ہیں ایسے لوگوں سے مت الجھو تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ہیر نے تلخی سے ہنس کر اسے دیکھا۔ ارے چھڈو جی اگر ہیر ایسے موقع پر کسی معصوم کی مدد نہ کرے تو لعنت ہے ہیر کے انسان ہونے پر۔ اپنا بیگ اسے پکڑا کر وه جلدی سے مجمع چیڑ کر آگے بڑھی۔

پرے ہٹو لعنتیوں تماش بینوں !! انہیں صلواتیں سناتی وه ان کے گروپ کے پاس پہنچ گئی۔

لمبے چوڑے قد کے ایک سانولے سے لڑکے کو اس نے کندھے سے پکڑ کر پیچھے کیا تو وه چونک کر اسے دیکھنے لگا۔ اس کے باقی ساتھی بھی طنزیہ ہنسی ہنستے اسکے قریب آ گئے۔

ڈری سہمی کھڑی لڑکی نے امید سے ہیر کو دیکھا۔

کون ہو تم؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی "کے" گروپ کو ڈسٹرب کرنے کی؟

سفید پنٹ شرٹ پر کالی جیکٹ پہنے ایک ماڈرن سی لڑکی حقارت بھرے لہجے میں ہیر سے مخاطب ہوئی۔ سب دم سادھے انہیں دیکھنے لگے جانے اب کیا ہو۔

ہیں جی" کے "گروپ مطلب "کتا" گروپ؟؟

ویسے آپ کی خصلت کے لحاظ سے بلکل پرفیکٹ نام ہے۔ وه آنکھیں پٹپٹا کر بولی تو مجمع میں دبی دبی ہنسی گونجی۔

Post a Comment

0 Comments