Zaib ul Nisa by Zaid Zulfiqar Complete Novel


Zaib ul Nisa by Zaid Zulfiqar.

Age Difference Village Love Story. 

یہ زیب النساء کی کہانی ہے۔ وہ جو الف سے احمر اور ز سے زیب النساء لکھنا چاہتی تھی پر ب پہ ہی اٹک گئی۔ یہ ب اسکی زندگی تباہ کر گیا۔ پر وہ ز تک پہنچ گئی۔ کیا وہ ز اسکے لئیے زندگی ہے ؟؟ 

جاننے کے لئیے پڑھئیے زیب النساء کی کہانی۔ عمروں کے تضاد کی ایک خوبصورت کہانی۔
******

کہانی گاؤں سے شروع ہوتی ہے۔

گاؤں جو میری پہلی محبوبہ ہے اور اس جیسی محبوبہ کوئی دوسری نہیں ہے۔ ابھی اس محبوبہ نے گہرے سرمئی رنگ کا آنچل اوڑھ رکھا ہے جس کے دامن میں بے شمار ننھے ننھے پانیوں کے موتی چھپے ہیں۔ ہوا سے جھومتا وہ آنچل جب اس مہ وش کے مُکھ سے سرکتا ہے تو کِن مِن برسات برسنے لگتی ہے۔

بادل بارش تو زیب النساء کی پہلی محبت تھے۔ اِدھر موسم کے تیور بدلے، اُدھر اسکے بدن میں بجلیاں دوڑ جاتی تھیں۔ وہ پھر دوشیزہ رہتی نہیں تھی، ننھی سی کاکی بن جاتی تھی۔ 

حویلی کے اِتے بڑے آنگن میں بھاگی بھاگی یہاں وہاں پھرتی رہتی اور اٹھکیلیاں کرتی۔ ہوبہو بچوں کے طریقے سے، آس پڑوس کے کھیلنے آۓ بچوں کے ساتھ لُڈی ڈالتی، کیکلی کھیلتی اور جھومتی ہواؤں سنگ گاتی

کالے بادل آئیں گے۔۔۔ 
آ کر مینہ برسائیں گے۔۔۔

کالے بادل آتے۔ خوب مینہ برساتے۔ اور اسکے لئیے عید شب رات کا سامان کر جاتے۔ 

Post a Comment

1 Comments

Thanks for feedback