Tawan e Zulm by Samra Mehar Complete Novel

 

Tawan e Zulm by Samra Mehar.

Makafat e Amal based long story.


سلطان اور نعمان دو بھائی تھے۔ فاریہ زارون اور فریحہ سلطان کی اولاد تھے۔ جبکہ تابش امامہ اور سب سے چھوٹا صارم نعمان اور ارسلہ کی فیملی تھی۔ امامہ کی دادی دادا مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والے تھے اور انہوں نے اپنے بچوں سلطان اور نعمان کی پرورش بہت اچھی کی تھی۔

دونوں بھائی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ایک دوسرے کو عزیز از جان تھے۔ دونوں کے بچوں میں بھی اچھی خاصی دوستی تھی۔ اس رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے امامہ کی شادی زارون سے طے پائی جبکہ فاریہ کا رشتہ تابش سے طے کر دیا گیا۔

امامہ نہایت خوش مزاج شخصیت کی مالک تھی اور بلا کی خوبصورت تھی۔ سفید شفاف چہرے پہ سیاہ موٹی موٹی آنکھیں، سنہرے گھنگریالے بال، دراز قد کی مالک ہر آنکھ کو خیرا کرتی تھی۔ ایک بار کوئی دیکھ لیتا تو نگاہ ہٹانا بھول جاتا جبکہ فریحہ بھی کچھ نہ تھی لیکن امامہ کے مقابلے میں ہمیشہ ہار جاتی۔

دونوں خاندان ایک ساتھ ایک گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے کسی کو بھی یہ علم نہیں تھا کے آگے کیا قیامت ان کے گھر ٹوٹنے والی ہے۔
********

یہ کہانی ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والی معصوم لڑکی کی  ہے۔ جس کی زندگی ایک بگڑے رئیس زادے کے ہاتھوں برباد ہو جاتی ہے۔ بے قصور ہونے کے باوجود اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر پاتی اور اس سے گھر والے اسے گھر سے نکال دیتے ہیں۔

ایک دل ڈاکٹر اسے اپنی بیٹی بنا کر اپنے گھر کے جاتی ہے اور اپنے اکلوتے بیٹے کی بیوی بنا دیتی ہے۔ لیکن اس کا شوہر بدگمانی کی آڑ میں اسے طلاق دے کے گھر سے نکال دیتا ہے اور اسکا بیٹا بھی چھین لیتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments