Raj Dulari by Saffa Khalid Novelette

 

Raj Dulari by Saffa Khalid.

Uni Friendship based and Revenge Love Story based novelette.

کہتے ہیں قسمت بس ایک ہی بار دستک دیتی ہے دروازہ کھولنے والا اگر تاخیر کر دے تو کیا قسمت بھی بن بلائے مہمانوں کی طرح روٹھ جاتی ہے؟ کیا انسان کو اتنا ہی دیا گیا ہے کہ وہ دستک پہچان سکے۔ یا روٹھی ہوئی قسمت کو پھر سے منا سکے؟

اللہ نے انسان کو عقل کے ساتھ ساتھ چھٹی حس سے بھی نوازا ہے۔ جو اسے سگنل دیتی ہے اسے ہمیشہ دو رستے دکھاتی ہے۔ پھر انسان اپنی عقل کے مطابق راستہ اختیار کرتا ہے۔ اور زندگی کی روانی جاری رہتی ہے۔ بشرطیکہ وہ کبھی سانس لینے کو رکے اور اپنا احتساب کرے۔ 

کبھی کبھار درست فیصلہ بھی حالات کا مقابلہ نہیں کر پاتا۔ اور کبھی کبھی راستہ بدلنے سے خیالات کے ساتھ حالات بھی بدل جایا کرتے ہیں۔ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے بھی حالات سے مار کھا جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کے خیالات انکی روح کی سچائ سے متفق نہیں ہوتے۔ 

یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی لڑکی کی ہے جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی۔ جسے یہ دنیا بس ایک فینٹسی ڈریم لگتا ہے۔ جو اپنے تھرل کے لیے کچھ بھی کرنے سے نہیں کتراتی۔

کہانی ایک ایسی لڑکی کی جسے دنیا صرف ایک ایڈونچر لگتی ہے۔ وہ فینٹسی کے چکر میں ہر حد سے گزر جاتی ہے۔ اس کی تین سہیلایاں اس کی جان ہیں۔ کہانی ہے ایک سر پھری لڑکی کی جسکی خوبصورتی کے چرچے ہیں۔ وہ ایک گمنام عاشق کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے ہر خواب اور خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ کہانی پڑھ کے رائے  سے آگاہ کیجیے۔


Post a Comment

0 Comments