Man Bismal by Mahnoor Shehzad.
Ramzan Special Revenge Based and Strong Heroin based story.
کیسی لگ رہی ہوں۔ ارضہ لبوں پر مسکراہٹ سجائے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی۔
بلکل اچھی نہیں لگ رہی۔ یارق اسے دیکھے بغیر سپاٹ انداز میں جواب دینے لگا کیونکہ جانتا تھا نظر اس پر گئی تو وہ ہٹانا بھول جائے گا۔
آپ سے اچھا تو میری شادی براق بھائی سے ہوجاتی کم از کم وہ میرے ساتھ اچھے سے تو بات کرتے ہیں۔ ارضہ اسے منہ بسور کر دیکھتی خفا سی کہنے لگی۔ اس کی بات سامنے موجود شخص کا دماغ گرم ہوا ماتھے پر شکنیں ابھری اور سرد نگاہیں اس پر ڈالی۔
آج کے بعد تمہارے منہ سے یہ بات نہیں نکلنی چاہیے ہے۔ یارق چہرے پر سرد تاثرات سجائے انتہائی سختی سے وارن کرنے والے انداز میں کہنے لگا۔
آپ کو جلن ہوئی ہے۔ ارضہ اسے تنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر کہنے لگی۔ یارق اس کی بات سن کر اس کی جانب بڑھا اور اس کے چہرے کے قریب چہرہ لایا۔
جلن نہیں ہورہی، تم میرے نکاح میں ہو یعنی میری ہو اور جو میرا ہے اس کے منہ سے کسی اور انسان کا نام سننا بھی برداشت نہیں ہے مجھے۔ یارق اس پر اپنی سنجیدہ سرد نگاہیں جمائے سرد لہجے میں بولا۔ ارضہ تھوڑا سا گھبرا کر پیچھے کی جانب کھسکی اور دیوار سے پن ہوگئی۔
اب آپ باتیں نہ گھمائیں صاف صاف مان جائے آپ جل رہے تھے اس لیے منع کیا۔ ارضہ اس کے غصے کو نظرانداز کرتے ہوئے پھر سے بولتی اس کے غصے کو مزید بڑھا گئی۔
تمہیں جو سمجھنا ہے سمجھو مگر آج کے بعد ایسے الفاظ نکالنے سے پہلے سوچ لینا ورنہ سزا کیلیے تیار رہنا۔ یارق دیوار پر ہاتھ رکھتا اس کے چہرے کے مزید قریب جھکتا دھیمے مگر لفظوں پر زور دیے وارن کرنے لگا، اس کی گرم سانسوں کی تپش اور سرخ آنکھیں دیکھ ارضہ خود کو اب بےبس محسوس کرنے لگی۔
0 Comments
Thanks for feedback