Love Tere Naal Ho Gaya by Meem Ain Novel


Love Tere Naal Ho Gaya by Meem Ain.

Second Marriage & Family Based Funny Ramzan Special Novel in Pdf.

میں کیا کروں کروں کہاں جاؤں پھر۔۔۔ اس کے لہجے میں بے بسی ہی بے بسی تھی۔

کہیں مت رجائیں یہیں رہیں۔ فهام کی بات پر عنایا نے چونک کر اس کی جانب دیکھا۔ كك۔۔۔کیا مطلب؟؟ میں یہاں کیسے رہ سکتی ہوں؟ اس کے سوال پر فهام اس کی جانب قدرے جھکا۔

مجھ سے شادی کر کے۔۔۔

اس کی بات پر عنایا کو جھٹکا لگا۔ کیا بکواس ہے!!! آپ جانتے بھی ہیں آپ کیا بات کر رہے ہیں۔ وہ بے یقینی سے پوچھنے لگی۔

میں اچھے سے جانتا ہوں کہ میں کیا بات کر رہا ہوں۔ دیکھیں عنایا گھما پھرا کر بات کرنا پسند نہیں مجھے اس لئے سیدھی بات کروں گا۔ مجھے پہلی نظر میں ہی آپ اچھی لگی تھیں۔ یہ مت سوچئے گا کہ آپ ہمارے رحم و کرم پر ہیں اس لئے میں آپ کی بے بسی کا فائدہ اٹھا رہا ہوں۔

میری شادی کی عمر ہو چکی ہے مجھے ایک عدد بیوی کی ضرورت ہے اور آپ کو ایک عدد سائبان کی جب کہ آپ کے بیٹے کو ایک عدد باپ کی۔ اب آپ سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لیجئے۔

وہ سن سی اس کی ساری باتوں کو سن رہی تھی۔

 پر میں پہلے سے شادی شدہ ہوں۔ پہلا اعتراض اٹھایا گیا۔

تصحیح کر لیں محترمہ آپ شادی شدہ نہیں بلکہ بیوہ ہیں اور آپ کو دوسری شادی کی پوری اجازت حاصل ہے۔ اعتراض کو بہت خوبصورتی سے رد کر دیا گیا تھا۔

پر میرا ایک بیٹا بھی ہے!!! دھیرے سے احتجاج کیا گا۔

شادی کے بعد وہ ہم دونوں کا بیٹا ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ میں اسے آپ سے بھی زیادہ محبت دوں گا۔ اس کے جواب سے مقابل کے چہرے پر رضامندی کے تاثرات چھلکنے لگے۔

پر میں آپ سے پیار بھی تو نہیں کرتی!!! ایک اور اعتراض۔

کوئی بات نہیں۔ ہولے ہولے ہو جائے  گا پیار !!! وہ بہت پیار اور نرمی سے اس کے سارے اعتراض رد کر گیا۔

Post a Comment

0 Comments