Tum Mujhe Qabool Ho by Aasia Barkat Complete Novel

www.urdunovelbank.com

Tum Mujhe Qabool Ho by Aasia Barkat.

Eid Special Cousin based Funny Novel Short romantic story.

جب میں تھک ہار کہ گھر پہنچی تو امی کافی خوش نظر آرہی تھیں۔

انہیں اس قدر خوش دیکھ کر میری ساری تھکن غائب ہوچکی تھی صوفے پر بیٹھتے ہی میں نے ان کی خوشی کی وجہ پوچھ لی۔

کیا بات ہے امی آج آپ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

دانین میری آصفیہ سے بات ہوئی ہے کل باصم آرہا ہے۔

کیوں خالہ نے باصم کو گھر سے نکال دیا؟ میں بے اختیار بولی تھی مجھے انتہائی بےزاری ہو رہی تھی باصم کے آنے کا سن کر میرا موڈ آف ہوچکا تھا۔

اللہ نہ کرے۔۔۔ وہ تو اس کی جاب یہاں لگ گئی ہے نہ کمپنی کی طرف سے گھر بھی ملے گا پر وہ ملنے میں کم از کم ایک دو ماہ لگ جائیں گے۔

آصفیہ کہہ رہی تھی تب تک باصم کسی ہوٹل میں رہ لے گا 
میں نے تو صاف منع کر دیا بھئ جب خالہ کا گھر ہے تو وہ کسی ہوٹل میں کیوں جائے؟ میں نے اسے یہاں رہنے کو کہا ہے۔ امی بولتے چلی جارہی تھیں۔

امی یہ آپ نے کیا کردیا؟؟؟ میں نے شکایتی نظروں سے امی کو دیکھا۔

کیوں بھئ یہ اس کی خالہ کا گھر ہے۔ اور آصفیہ اس نے تمہارے رشتے کی بات بھی کی تھی۔ اس بیچ تم دونوں ایک دوسرے کو جان لینا۔ امی کی خوشی میں کوئی کمی نہیں آئی تھی میں جھنجھلا کر صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی۔

کیا مطلب ایک دوسرے کو جان لینا؟ جو آپ سوچ رہی ہیں نہ وہ کبھی نہیں ہوگا۔ باصم میرا دشمن ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ میں غصے میں کہہ کر اپنے کمرے میں چلی آئی۔

Post a Comment

0 Comments