Tilsam e Ishq by Anabia Shah Complete Novel

www.urdunovelbank.com

Tilsam e Ishq by Anabia Shah

This story is based on Vani (Khoon Baha) but its base is completely changed. This is not the story of an innocent girl but a girl who has the talent to turn the world upside down. strong girl (heroin) based urdu novel Tilsam e Ishq by Anabia Shah in pdf.

بیگم صاحبہ یہ وہی لڑکی ہے جس کو سردار کے ساتھ ونی کیا ہے۔ نورے جو ہاتھوں میں سر گرائے بیٹھی تھی ایک جھٹکے سے اٹھی اور غصہ سے چلتی ہوئی اس کے پاس آئی اور گھماتا ہوا تھپڑ اس کے گال پر رسید کیا وہ جو حفصہ کو دیکھنے میں مگن سی تھی۔

اس کے تھپڑ کی رفتار سے دو قدم پیچھے کو ہوئی ہاتھ بے یقینی کی کیفیت میں گال پر گیا اس نے نگاہ اٹھا کر سامنے دیکھا تو ایک لڑکی اس کو خونخوار نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔

یک دم آنکھوں میں خون اترا اور جسم میں ایک ایسا اشتعال پیدا ہوا دوسری کوئی بات سمجھ نہیں آئی اور گھماتا ہوا الٹے ہاتھ کا تھپڑ نورے کے سیدھے گال پر رسید کیا۔

 چٹاخخخ یہ تھپڑ اتنی شدت سے مارا گیا تھا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ زمین دوز ہوئی ساری خواتین جو نفرت سے اس کو دیکھ رہی تھی سب ایک دم پیچھے کو ہوئیں۔ شور کی آواز سے حفصہ جو کچن میں جانے لگی تھی مین انٹرس کی سائیڈ آئی۔ مشائم کو اتنا غصہ میں دیکھ وہی جم سی گئی۔

 ہمت کیسے ہوئی تمھاری مجھے چھونے کی، کوئی بے کار لڑکی سمجھا ہوا ہے کیا مجھے، وہ حلق کے بل چلائی اس کو تو آگ ہی لگ گئی تھی بے فضول کے تھپڑ سے۔

ایک بات سارے کان کھول کر سن لیں آپ لوگ، میں بہت دھیمے اور ہلکے مزاج کی لڑکی ہوں، لیکن اگر کوئی بھی مجھ سے پنگا لینے کا سوچے گا خدا کی قسم کسی کی عمر کا لحاظ نہیں کرو گی۔ 

Post a Comment

2 Comments

Thanks for feedback