Mah e Atish by Saffa Khalid (Complete Novel)

www.urdunovelbank.com

Mah e Atish by Saffa Khalid.

True Friendship based Love story and Seconed Force Marriage based urdu novel.

کہانی ہے ایسے سر پھرے عشق کی جو محبت کے تمام اصول جانتے بوجھتے بھی خطا کر بیٹھا۔ ایسی لڑکی  کی کہانی جو زندگی سے بھرپور تھی مگر نصیب سے ہار گئی تھی۔ کہتے ہیں محبت ایک بار چھن جائے  تو کبھی واپس نہیں ملتی۔

 مگر ماہِ آتش کہانی ہے ایسی لگن اور تڑپ کی جس نے روٹھی ہوئی محبت کو نا صرف واپس حاصل کیا بلکہ اپنے عشق کی شدت سے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ اگر محبت ہو جائے کسی دیوانے کو تو مورخ 'کن' لکھ کہ قلم توڑ دیتا ہے۔

کہانی میں بس دو ہی کردار کہانی کا حاصل ہوتے ہیں۔ایک وہ جس کی کہانی لکھی جا رہی ہو۔ اور دوسرا وہ جو کہانی لکھ رہا ہو۔

باقی سب کردار تو اضافی ہوتے ہیں۔ یہ اضافی کردار بھی کبھی کبھی کہانی کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ کچھ کردار کہانی کو مزید نکھار دیتے ہیں اور کچھ کردار ہمیں ایک عمدہ سبق دے جاتے ہیں۔

ہم ہر کسی کی کہانی میں سکندر تو نہیں بن سکتے مگر دوسروں کی کہانیوں میں ابلیس نہ بننا انسان کی سرا سر اپنی ہی تخلیق ہے۔

ایک لکھاری کی سب سے بڑی صفت اس کا فصیح البیان ہونا ہے۔ قلم قارئین کا زاویہِ حیات اور معاشرے کے متعلق خیالات میں ترمیم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ الفاظ ذمہ داری بھی ہوتے ہیں اور امانت بھی۔

 

لکھاری تو امانت قارئین کے سپرد کردیتا ہے۔ مگر پڑھنے والا زندگی کو جن حالات میں جی رہا ہوتا ہے کہانی کو بھی اسی زاویے سے دیکھتا ہے۔


اگر زندگی عکسِ فردوس ہو تو دوسروں کے آنسو سمجھنے میں تھوڑی دقت ہوتی ہے۔ لیکن اگر کوئی مصائب کے بھنور میں الجھا ہوا ہو تو اسے چاند کی ٹھنڈی روشنی بھی آتش زدہ لگتی ہے۔ یہی ماہِ آتش کی کہانی ہے۔


Post a Comment

3 Comments

Thanks for feedback