Dharkano Ky Sang Sang by Raqs e Bismal (Complete Novel)

www.urdunovelbank.com

Dharkano Ky Sang Sang by Raqs e Bismal. Cousin based family love story novel.

تم نے مجھے آج واقعی بھت مایوس کیا ہے آفی۔ تمہاری بڑی بہن عرصہ دراز سے باہر پلی بڑھی ہے۔ اب کہیں جاکر واپس آئی ہے۔ اور ادھر تم ہو جو اس کی ایک چھوٹی خوشی بھی برداشت نہیں کررہی ہو۔ بھت ہی کوئی چھوٹے ذہن کی لڑکی ہو۔ یہ اس کی ماں تھی صالحہ یزدانی۔
 
اپنے جلتے ہوئے گال پر ھاتھ رکھے اس نے حیرانی سے نم آنکھوں سے اپنی ماں کو دیکھ کر رندھی ہوئی آواز میں کپکپاتے لہجے میں کہا۔ امی۔ کیسی بات کررہی ہیں؟ سب ہی جانتے ہیں کہ ایزد اور میں بچپن سے انگیج ہیں۔ آپ ناانصافی کیسے کرسکتی ہیں؟ 

وہ حیران تھی کہ ان دس دنوں میں کیا زمین و آسمان بدل گئے؟ وہ دس دنوں کے بزنس ٹرپ سے واپس آئی تھی، جب اس نے ڈرائینگ روم کے صوفوں پر اپنی بڑی بہن آبش یزدانی کو ایزد کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔ ایزد آبش کو انگوٹھی پہنا رہا تھا، بیچ میں ٹیبل پر شگن کی مٹھائی پڑی ہوئی تھی ساتھ میں پھولوں کے گجرے، اور دونوں فیملیاں آپس میں ھنسی خوشی مگن تھیں۔ کسی کوبھی آفرین کا خیال نہیں آیا تھا۔

حقیقت میں آفرین اور ایزد کی بچپن سے بات طے تھی، تو پھر ایسا کیسے ھوسکتا تھا کہ ایزد اس کوچھوڑ کر اس کی بڑی بہن سے منگنی کرے۔ آفرین ایزد کے قریب گئی۔

ایزد تم مجھے چھوڑ کر آبش سے منگنی کررہے ہو۔ ایسا کیسے کرسکتے ہو تم؟ وہ چلا پڑی تھی۔ جس پر سب حیران ہوکر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے تھے، اس کی ماں نے آفرین کو رکھ کر تھپڑ دے مارا۔

امی، پلیز آفرین کو مارنا بند کریں۔ آبش نے پریشان ھوکر اپنی ماں کا ھاتھ روکا یہ میری غلطی ہے، مجھے واپس ہی نہیں آنا چاھئے تھا۔ اس کے افسردہ تاثرات کو دیکھ کر ایزد اٹھ کھڑا ہوا اور اس کا ھاتھ نرمی سے تھام کر کہا۔

آبش خود کو الزام مت دو۔ یہ میری ہی غلطی ہے۔ میں نے تو ہمیشہ آفرین سے ایک چھوٹی بہن کی طرح برتاو کیا ہے، اسی لئے شاید آفرین کو غلط فہمی ہوئی ہے۔

آفرین کو ایزد کے الفاظ سن کر جھٹکا لگا۔ تکلیف کی شدت سے اسے لگا اس کی سانس تھم جائے گی۔ بہن؟ اس کے ہونٹ حیرت سے ایزد کو دیکھ کر تھرتھرائے۔
 
اگر ایزد اسے بہن سمجھتا تھا تو اس نے آفرین سے ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے کیوں کیئے تھے؟ اگر وہ اسے بہن سمجھ کر برتاؤ کرتا تھا؟تو کیوں اسے شدت سے گلے لگاتا تھا اگر وہ اسے بہن سمجھتا تھا؟

بکواس بند کرو وہ اشتعال میں آگئی۔ اسے ایزد کے الفاظ ناقابل برداشت لگے اور اسے نفرت سے بھر رہے تھے۔

Post a Comment

4 Comments

  1. Fantastic ap ki writing skills owsome hain ap ko or novels likhny chahiye love this novel

    ReplyDelete
  2. Toxic story I have not expected this from the writer I was a huge fan of the writer her first novel was amazing I have been reading it on repeat but this unbelievable wasted my time the both main leads are toxic very disappointed 😔😔

    ReplyDelete
  3. To much beautiful novel plz write season 2 of this novel plz

    ReplyDelete

Thanks for feedback