Main Teri Adat Ka Mara by Dia Zahra Novel Complete Pdf


Main Teri Adat Ka Mara by Dia Zahra


This is  novel based on forced marriage, Cousin Based, Rude Hero, Aggressive Hero and Innocent Heroin Based Romantic Novel.

آپ کی ہمت کیسے ہوئی اِس رشتے پر ہامی بھرنے کی؟  مٹھیاں بھینچے وہ میٹنگ روم کے دروازے کو دھڑام سے کھولے اندر داخل ہوتے بغیر کسی کا لحاظ کیے چینخی تھی میٹنگ روم میں بیٹھے چار افراد نے اچھنبے سے اُس لڑکی کو دیکھا جبکہ "دانیال سفیر خان" کا چہرہ دھواں دھواں ہوا تھا ۔

آرزو باہر جاؤ۔۔ وہ باقی سب کے چہروں پر دبی دبی ہنسی دیکھتے بامشکل غصہ قابو کرتے بولا ورنہ ابھی آرزو خان اُس کے ہاتھوں سے ضائع ہو جاتی۔

کیوں باہر جاؤں میں مجھے بتائے کس کی مرضی سے آپ نے رشتے پر ہامی بھری ہے مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی سمجھے آپ۔ وہ بغیر لحاظ کیے اِس کے قریب جاتے بولی اُس کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا جبکہ اِسے کالج یونیفارم میں دیکھے دانیال سفیر خان کا خون کھول اٹھا کیوں کہ وہ دوپٹہ کو گلے میں پٹی بنائے ڈالے ہوئے تھی اور اُس کے وجود پر اُس کے علاؤہ کچھ بھی نہیں تھا۔

میں تمھارا منہ توڑ دوں گا بد دماغ لڑکی دفع ہو جاؤ یہاں سے۔ وہ ٹیبل سے ساری فائل نیچے گراتا شدید غصے میں پھنکارا کہ آرزو تھوڑے خوف کے زیر اثر پیچھے کو اچھلی۔

مجھے نہیں کرنی آپ سے شادی منع کرے جا کر۔۔ آرزو اب لب بھینچے پھر سے گویا ہوا اُس کی چلتی زبان پر دانیال سفیر خان نے لہو رنگ نظروں سے اُسے دیکھا۔

شٹ اپ ڈیم اٹ جسٹ شٹ اپ میں ابھی تمھاری زبان کھینچ لوں گا ورنہ تم جیسی اممچیور لڑکی سے شادی کرنے کو میں مر نہیں رہا پتا نہیں آغا جی نے میرے سر پر یہ مصبت کیوں دی ہے۔


Post a Comment

5 Comments

  1. بہت ہی عمدہ بہت ہی عمدہ خاص کر آرزو کا کردار. اس ناول کی جان تھی آرزو دانیال سفیر خان.

    ReplyDelete

Thanks for feedback