Gulzar by Moona Rizwan Novel Complete Pdf Download

www.urdunovelbank.com

Gulzar by Moona Rizwan.

It is the story of a landlord whose marriage is forced. And later he falls in love with his wife but the girl is killed and the boy remains very sad.

جمعے کو تمہارا نکاح ہے گلزار بیٹی سے تیار رہنا۔ بابا سائیں کہہ کر یہ جا وہ جا

آغا سکتے میں بابا کو جاتے دیکھتا رہا پھر اٹھ کر اماں کے پاس گیا۔

اماں جی یہ بابا سائیں کس گلزار کی بات کر رہے ہیں وہی پاگل لڑکی جو آپ کے دور کے رشتہ دار کی بیٹی ہے؟؟ آغا نے بے یقینی سے کہا۔

ارے بیٹا وہ پاگل نہیں ہے بس راشد کی طرح اس میں بچپنا بہت ہے شادی کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اماں جی سمجھاتے ہوئے بولیں۔

آغا کی کالی انکھوں میں سرخ ڈورے تیرنے لگے۔۔ اماں جی آپ جانتی ہیں مجھے اس لڑکی سے کتنی چڑ ہے وہ بہت عجیب حرکتیں کرتی ہے مجھے ایسی لڑکی نہیں چاہیے جسے بولنے کی تمیز بھی نا ہو۔۔۔ آغا نے اپنے ماتھے پر اپنے بالوں کو پیچھے کرتے ہوے کہا۔ اس کا خوبصورت چہرہ غصے سے لال تھا۔

آغا اپنے بابا سائیں سے بات کرو مجھے کچھ مت کہو۔۔ اماں جی نے سنجیدہ ہو کر کہا اور وہاں سے چلی گیئں۔ 

آغا گہری سانس لے کر کمرے کی طرف بڑھ گیا وہ جانتا تھا کہ بابا سائیں کے خلاف جانا اس کے بس میں نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments