Teri Kami Hai Saiyaan by Bint e Nazeer Novel Complete Pdf Download


Teri Kami Hai Saiyaan by Bint e Nazeer.

This is Story based on After Marriage Love Story and Rude Hero Based.

رابی حجلہ عروسی میں شاہ زیب کے کمرے میں موجود تھی مگر شاہ زیب کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔ اسکے انتظار میں بیٹھے بیٹھے اسکی کمر اکڑ گئی تھی اس نے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا لی بہت سی سوچیں اسکے ذہن میں ابھر رہی تھی جو اسے پریشان کر رہی تھی۔

رات کے دو بج رہے تھے جب دروازہ کھلنے سے چڑچڑاہٹ پیدا ہوئی وہ سیدھی ہو کر بیٹھ گئی اور گھونگھٹ تھوڑا آگے سِرکا لیا۔ شاہ زیب اندر آیا اور واش روم کیطرف بڑھ گیا واپس آیا تو نائٹ ڈریس میں ملبوس تھا۔

آپ ایسے ہی سوئیں گی یا چینج کرینگی۔ شاہزیب وہاں کھڑا سوالیہ انداز سے اسے پوچھ رہا تھا۔پہلی بار اسے ہتک محسوس ہوئی تھی۔

کیا میں اتنی بے وقعت ہوں۔ وہ سوچتے ہوۓ اٹھی اور ڈریسنگ ٹیبل کر سامنے جا کر کھڑی ہوئی۔ وہ آئینے میں اسے دیکھ رہی تھی جو اب لیٹ چکا تھا۔ اس نے نوچتے ہوۓ زیور اتارا اور الماری میں سے سوٹ نکال کر واش روم کی طرف بڑھی۔

وہ جی بھر کر رو کر واش روم سے باہر نکلی۔ کیا کیا خواب سجا کر وہ پھولوں کی سیج پر بیٹھی ہوئی تھی جو سب ٹوٹ گئے تھے اسے ایسا لگ رہا تھا جیسے کمرے کی ایک ایک چیز اس پر ہنس رہی ہے اسکا تمسخر اڑا رہی ہے۔

وہ آنسو صاف کرتی بیڈ کی دوسری طرف لیٹ گئی پہلے جو آنکھیں نیند کی وجہ سے بوجھل تھی اب نیند کوسوں دور تھی وہ شاہزیب کی طرف سے رخ موڑے بے آواز روتی رہی۔

Post a Comment

0 Comments