Rag e Jan Hai Tu by Salma Qayyum Novel Complete Pdf Download


Rag e Jan Hai Tu by Salma Qayyum.

Gangster Based Urdu Romantic Novel in Pdf by Salma Qayyum.

بیڈ پر لیٹی وہ اپنے خیالوں میں گم تھی یہاں آئے اسے ایک مہینہ گزر چکا تھا فرار ہونے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی تھی آنیہ سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہی تھی یہاں سے جائے بھی تو کیسے؟

ضرار کب آیا اسے خبر بھی نہ ہوئی اپنے پاس کسی کی موجودگی محسوس ہونے پر آنیہ نے چہرہ اوپر کیا بالکل قریب لیٹے ضرار کو دیکھ کر اسکی چیخ نکل گئی۔

کیا ہو گیا ہے ضرار تو اسکے چیخنے پر خاصا پریشان ہوا۔ آنیہ فوراً بیڈ سے نیچے اتری دوپٹہ اپنے گرد لپیٹا اسکی موجودگی اسے خوف میں مبتلا کر رہی تھی۔

آپ کیوں آئے ہیں آنیہ نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ 

ضرار اسے دیکھ کر مسکرایا۔ تم تیار ہو جاوُ شام کو باہر جا رہے ہے ضرار کے نرم لہجے پر بھی اسکے اندر کا ڈر کم نہیں ہوا تھا۔

میں نہیں جا سکتی آنیہ کا دل چاہ صاف منع کر دیں مگر انکار کر کہ اپنی شامت بھی نہیں لا سکتی تھی۔ تم تیار رہنا پھر ضرار اسکی خاموشی پر بولا۔

ج۔ جی لب کاٹتے ہوئے آنیہ بولی۔ ضرار جاتے جاتے واپس پلٹا آنیہ کی سانس یکدم تیز ہوئی۔ ضرار کو اپنے پاس آتے دیکھ آنیہ کی جان سولی پر لٹک گئی۔ آپ مجھ سے دور رہیں آنیہ نے ڈرتے ہوئے قدم پیچھے کیے وہ بری طرح ڈر رہی تھی۔ میں دور رہوں سامنے والا لہجے میں غصہ لیے اسکے روبرو آیا۔

آپ مجھے ڈرا نہیں سکتے آنیہ نے ہاتھ اٹھا کر دور رہنے کا اشارہ کیا ضرار مسکرایا تمہیں ڈرنے کی کیا ضرورت میں تو تمہارا ڈر ختم کرنا چاہتا ہوں آنیہ کا چہرہ ہاتھوں میں لیے وہ مدہوشی سے بولا۔

Post a Comment

0 Comments