Mohabbat Dil Ka Sajda Hai by Nazia Rajpoot Episode 24 to Last Episode 30.
Mohabbat Dil Ka Sajda Hai Novel based on Gangster, Rude Hero and Innocent Heroin based romantic urdu novel.
صبح کا سورج طلوع ہوچکا تھا جو ان سب کی زندگی میں بھونچال لانے والا تھا۔
ارحم کی آنکھ صبح کھلی تھی تو خود کو ایک انجان جگہ پایا تھا کیونکہ اسکا ذہن ابھی مکمل طور پہ بیدار نا ہوا تھا۔ جیسے ہی اسکے دماغ مکمل طور پہ جاگا وہ سمجھ چکا تھا کہ یہ جولی کا اپارٹمنٹ ہے، لیکن وہ یہاں اسوقت کررہا کیا رہا تھا وہ رات کو اسکے بےجا اصرار کرنے پہ یہاں آیا تھا اور اب تک یہاں کیسے؟
اس نے ایک نظر اپنے حلیے پہ ڈالی تھی وہ شرٹ لیس سویا ہوا تھا اور اس کی گردن چہرے سینے پہ ریڈ کلر کی لپ اسٹک کے نشان واضح طور پہ دیکھائی دے رہے تھے۔ ساری صورتحال کو سمجھتا اسنے اپنا سر اپنے ہاتھوں میں تھام لیا تھا۔
ابھی وہ اسی اثنا میں بیٹھا تھا کہ سامنے سے جولی ناشتے کی ٹرالی گھسیٹتی ہوئی داخل ہوئی تھی۔ اس نے ایک نظر جولی کی جانب دیکھا تھا جو اسکی پرپل کلر کی شرٹ زیب تن کیے ہوئی تھی جو بامشکل اسکے گھٹنوں کو کور کیے ہوئی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback