Qurat Ain by Aiman Bukhari Novel Complete Pdf Free Download


novels in urdu pdf qurat ain by aiman bukhari pdf novel based on Cousin, Love Story based and Islamic Based urdu novels pdf download.

Aiman Bukhari written best urdu novels Qurat Ain novels in pdf download and Urdu Books Online.

عائشہ اس وقت سے اپنے کمرے کے درجنوں چکر کاٹ چکی تھی اور سینکڑوں نظریں کھڑکی سے باہر گیٹ پر ڈال چکی تھی۔ایک ہاتھ میں موبائل تھا اور دوسرے میں پانی کا گلاس جس سے وہ وقفے وقفے سے گھونٹ بھرتی۔اب بھی وہ اپنا خشک حلق تر کر رہی تھی جب اسکا فون بجا۔ وہی نمبر۔ اس نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر فون اٹھایا۔

تانیہ ملی؟ کامران صاحب اسکو لیے بغیر واپس مت آئیے گاورنہ صبح تک میری عزت کا جنازہ نکل جائے گا۔سب مجھے الزام دیں گے۔۔۔ وہ پھٹ پڑی۔

ٹی وی ٹرالی کے دوسرے دراز میں پچھلے دروازے کی چابیاں پڑی ہیں۔۔۔ فرنٹ گیٹ پر چوکیدار ہوگا۔۔۔ بس اتنا کہا اور کال کاٹ دی۔وہ آواز سے خاصہ ڈسٹرب لگتا تھا۔

عائشہ کا اٹکا سانس بحال ہوا۔۔۔ اوہ شکر شکر شکر۔

چابیاں ہاتھ میں تھامے وہ بیک ڈور کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس نے جلال کو دوسری طرف سے آتے دیکھاتو ایک درخت کی اوٹ میں ہو گئی۔اس کے ہاتھ میں پستول تھی اور انگلی ٹریگر پر۔عائشہ کی آنکھیں اس کے ہاتھ پر جمی رہیں جب تک وہ بیک ڈور سے نکل نہیں گیا۔۔۔ بدمعاشی کے سارے مصالحے پہلے ہی پورے تھے اس میں۔۔ بس ایک پستول کی ہی کمی تھی۔

کچھ دیر بعد اسکا فون بجا تو اس نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا۔

کامران تانیہ کو کہنی سے پکڑے گھسیٹتے ہوئے تیزی سے اندر لایااور ایک جھٹکے سے اسکا بازو چھوڑا تو وہ لڑ کھڑا گئی۔نہ چادر تھی نہ بیگ۔

وہ تانیہ کو پر طیش نگاہوں سے دیکھتا عائشہ سے مخاطب ہوا۔۔۔ ماموں سے کہیے گا کہ اسکو حیوانوں کی طرح زنجیریں ڈال کر رکھیں کیونکہ اب یہ انسانیت کے دائرے سے نکل چکی ہےاور باقی بات تو میں ماموں جان سے صبح خود کروں گا۔

اسکا اتنا کہنا تھا کہ تانیہ زمین میں گڑھ گئی۔ وہ ابھی تک شل تھی کیونکہ جو کچھ ہو رہا تھا وہ اس نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

Post a Comment

0 Comments